مریضوں کےاعضاء کاٹنے کاعمل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ڈاکٹروں نے اب ان زخمیوں کے اعضا کاٹنے شروع کر دیے ہیں جن کے بارے میں طبی ماہرین کی رائے ہے کہ اب اگر ان کے ان اعضاء کو ان کے جسموں سے الگ نہ کیا گیا تو وہ باقی جسم کے لیے خطرہ بن جائیں گے۔ متاثرہ علاقے کے ایک عارضی ہسپتال میں کام کرنے والے سرجن ڈاکٹر طارق نے بتایا کہ وہ اب تک پانچ سو کے قریب ایسی چھوٹی بڑی سرجری کرچکے ہیں جن میں سے کچھ میں مریضوں کے اعضاء الگ کرنا ناگزیر تھے۔ اسلامک انٹرنیشنل میڈیکل کالج نے یہ فیلڈ ہسپتال بالا کوٹ اور گڑھی حبیب کے اتصال عطر شیشہ میں قائم کر رکھا ہے تاکہ کشمیر اور ہزارہ دونوں کے مریضوں کو دیکھا جاسکے۔ کشمیر اور ہزارہ کے پہاڑوں پر ابھی بھی بے شمار زخمی بے یار و مددگار پڑ ے ہیں اور تاحال ان کی طبی مراکز میں آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اب آنے والے مریضوں کے زخموں کی حالت بہت بگڑ چکی ہے اور خراب سے خراب تر ہوتی چلی جارہی ہے۔ ڈاکٹر طارق نے بتایا کہ جمعرات سے نہیں بلکہ چار روز پہلے سے ہی ایسے مریض آنا شروع ہو چکے ہیں جن کے جسموں میں زہر پیدا ہونے کی وجہ سے اعضاء کاٹنے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہا۔ انہوں نے بتایا کہ ایسے مریضوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جنہیں اب سے پہلے کوئی طبی امداد نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ اس بگڑتی صورتحال کے پیش نظر اب بڑی تعداد میں مصنوعی اعضا کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر طارق نے یہ بھی بتایا کہ کئی مریض اپنے جسمانی اعضا کٹوانے سے انکار کر دیتے ہیں جوزندگی کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ زلزلے سے پہاڑی علاقوں کے راستے بند ہوچکے ہیں زخمیوں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے اور ان کے لواحقین کمر پر لاد کر ریلف کیمپوں میں پہنچا رہے ہیں ۔ بالا کوٹ میں ایک نوجوان نے بتایا کہ ان کے والد کی ٹانگ ٹوٹی ہے لیکن وہ انہیں کمر پر لاد کر ہسپتال نہیں لاسکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ارد گرد کے پہاڑوں پر لاتعداد زخمی پڑے ہیں جنہیں کمر پر لاد کر بھی ایسے مقام تک نہیں پہنچایا جاسکتا جہاں انہیں طبی امداد مل سکے۔ ہر گذرتے دن کے ساتھ سردی کی شدت میں اضافہ ہوتاجارہا ہے نہ جانے ان زخمیوں کا کیا بنے گا جو آج بھی پہاڑوں کی چوٹیوں اور دامن میں بے یار و مددگار پڑے ہیں۔ | اسی بارے میں 'زلزلہ سے بحالی: دہائی لگ سکتی ہے' 15 October, 2005 | پاکستان زلزلہ: مانسہرہ سے جبوڑی تک 13 October, 2005 | پاکستان زلزلہ متاثرین اور عالمی امداد کے وعدے25 October, 2005 | پاکستان زلزلہ زدگان کے لیے لیٹرین کا عطیہ24 October, 2005 | پاکستان زلزلہ: ہلاک و زخمیوں کومعاوضے 22 October, 2005 | پاکستان زلزلہ: جمہوریت کی کمی کا احساس14 October, 2005 | پاکستان آئندہ دو ہفتے بہت اہم ہیں: مشرف21 October, 2005 | پاکستان زلزلے کے بعد مہنگائی کا زلزلہ 27 October, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||