BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 20 October, 2005, 19:42 GMT 00:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تعمیر نو: حکومت مشکلات کا شکار

ہمایوں اختر
پاکستانی وزیر تجارت ہمایوں اختر نے تاجروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایک ایک شہر کی ذمہ داری لے لیں۔
پاکستان کے وزیر تجارت ہمایوں اختر نے کہا ہے کہ پل ٹوٹنے کے باعث پہاڑی علاقوں اور دیگر متاثرہ علاقوں میں جانے کے لیے راستے نہیں ہیں جبکہ ہیلی کاپٹر کو بھی اتارنا انتہائی مشکل کام ہے اور امریکہ و برطانیہ کی فوج بھی آتی تو متاثرہ علاقوں تک نہیں پہنچ پاتی۔

انہوں نے کہا کہ زلزلے سے متاثر علاقوں کی تعمیر نو کے لیے حکومت کو انتہائی مشکلات کا سامنا ہے۔ زلزلے سے خاندان کے خاندان تباہ ہوگئے ہیں جبکہ سماجی مشکلات درپیش ہیں۔

جمعرات کو کراچی ایوان صنعت و تجارت کی جانب سے زلزلہ زدگان کے لیے جمع کی گئی امداد کو حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ جو بنیادی ڈھانچہ برسوں سے بنا تھا وہ ختم ہوگیا ہے۔ اس پر اربوں روپے خرچ ہونگے۔

انہوں نے تاجروں کو بتایا کہ ہم متاثرین کو صدر مشرف اور وزیر اعظم کا پیغام پہنچارہے ہیں کہ امداد کا سلسلہ طویل عرصے تک جاری رکھا جائےگا۔

پہلا مرحلہ زخمیوں کو ہسپتال پہنچانا اور لوگوں کی جانیں بچانا ہے۔
جبکہ دوسرے مرحلے میں متاثرہ علاقوں کے راستہ کھولے اور پل بنائے جائیں گے۔

ہمایوں اختر نے تاجروں کو مشورہ دیا کہ تاجر برادری ایک ایک شہر کی ڈولیپمینٹ کی ذمہ داری لے تو مستقبل میں وہ شہر انہی کے حوالے سے یاد رکھا جائیگا۔

وفاقی وزیر نے تسلیم کیا کہ زلزلے سے حکومت اور معیشت پر شدید دباؤ پڑا ہے مگر ہم اس کا مقابلہ کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ پل ٹوٹنے کے باعث پہاڑی علاقوں اور دیگر متاثرہ علاقوں میں جانے کے لیے راستے نہیں ہیں جبکہ ہیلی کاپٹر کو بھی اتارنا انتہائی مشکل کام ہے اور امریکہ و برطانیہ کی فوج بھی آتی تو متاثرہ علاقوں تک نہیں پہنچ پاتی۔
۔

66مسکان بچ گئی مگر. . .
اس کی ماں نے اسے بچاتے ہوئے جان دے دی
66کاغان کا غم
کاغان میں گاؤں کے گاؤں صفحۂ ہستی سے مٹ گئے
66بچوں کی نئی پہچان
گلے میں گھر کا پتہ ، ہاتھوں پر ٹیلیفون نمبر
66نقل مکانی کا آغاز
زلزلے سے بچ جانے والے نقل مکانی پر مجبور
66بردہ فروشی کا خطرہ
زلزلے کے بعد بچوں کو بردہ فروشوں سے خطرہ
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد