 | | | یہ تصویر ایک سیاح نے زلزلے کے دوران ناران میں کھینچی |
پاکستان کے صوبہ سرحد کی ایک خوبصورت وادی کاغان اور اس میں واقع جھیل سیف الملوک کے ارد گرد کے علاقے بھی اٹھ اکتوبر کو آنے والے تباہ کن زلزلے کا شکار ہوئے ہیں۔ اس زلزلے میں پاکستان کے شمالی علاقہ جات کا بڑا حصہ اور خوبصورت مقامات تباہ ہو گئے اور وہاں ملبے اور لاشوں کے ڈھیر لگ گئے۔ ان مقامات میں بالا کوٹ سے آگے کا انتہائی دلکش علاقہ بھی شامل ہے۔ پاکستان کے شہر لاہور میں ایک رضاکار گروپ میں شامل اظفر جمال امدادی اشیاء لیکر بالاکوٹ سے آگے ان علاقوں تک پہنچے ہیں۔  | | | مذکورہ بالا جگہ کی زلزلے سے قبل کھینچی ہوئی ایک تصویر |
ان کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں پورے کے پورے گاؤں تباہ ہو چکے ہیں۔ ’جب اوپر سے پہاڑ ٹوٹے تو اس کے نیچے پورے کے پورے گاؤں آ گئے‘۔ تباہ ہونے والے علاقوں میں کاغان، ناران، بابو سر ٹاپ اور جھیل سیف الملوک کے علاوہ شوگران کےگاؤں بھی شامل ہیں۔ ایک سوال کے جواب میںاظفر جمال نے کہا کہ کاغان جو کبھی سیاحت کا مرکز ہوا کرتا تھا اب وہاں کوئی ہوٹل نظر نہیں آتا۔ سب کچھ تباہ ہو چکا ہے اور وادی کا ستر سے اسی فیصد تک کا علاقہ زلزلے سے متاثر ہوا ہے۔ |