بنگلہ دیش: پائلٹوں کی ہڑتال ختم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بنگلہ دیش میں سرکاری ائیر لائن بیمن کے پائلٹوں نے اپنے ایک سینیئر ساتھی کو ملازمت سے نکالے جانے کے خلاف کی جانے والی ہڑتال حکومت کے ساتھ ایک معاہدے کے بعد ختم کر دی ہے۔ ہڑتال کے خاتمے کی وجہ حکومت کی جانب سے ایئر پورٹ کے معاون عملے کی تنخواہوں میں اضافے پر اتفاق اور برخاست شدہ پائلٹ کا بیان ہے جس میں اس نے کہا کہ اس نے برخواستگی کا عمل اس صورت میں قبول کیا تھا کیونکہ اسے ریٹائرمنٹ کے تمام فوائد دیے جانے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ ہڑتالی پائلٹوں کا مطالبہ تھا کہ ان کے سینئیر ساتھی کو واپس ملازمت میں رکھا جائے۔ بیمن آئیر لائن نے ایک سال پہلے نسیم الحق نامی اس سینیئر پائلٹ کو خرابی صحت کی بنیاد پر ملازمت سے برخاست کر دیا تھا۔ ائیر پورٹ کے معاون عملے نے بھی پائلٹوں کے ساتھ ہڑتال کر دی تھی۔ معاون عملہ کا مطالبہ تھا کہ ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جانا چاہیے۔ بیمن ائیر لائن کے ترجمان محمد عارف اللہ کے مطابق پائلٹوں کی ہڑتال کے بعد ایئرلائن بیمن کی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی تھیں۔ ہڑتال کی وجہ سے سینکڑوں مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور وہ اپنا سفر جاری نہیں رکھ سکے۔ بیمن بنگلہ دیش کی واحد ائیر لائن ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||