بنگلہ دیشی پولیس بدعنوانی میں اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ٹرانسپینسی انٹرنیشنل کے بنگلہ دیش شاخ کے ایک اہلکار کے مطابق بنگلہ دیش میں محکمہ پولیس ملک کا سب سے بدعنوان ادارہ ہے ۔ عالمی ادارہ ٹرانسپینسی انٹرنیشنل کی بنگلہ دیش شاخ کے پروفیسر مظفر احمد نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پچھلے چھ ماہ میں ملکی پریس نے ملک میں بدعنوانی سے متعلق آٹھ سو سے زیادہ رپورٹس چھاپی ہیں جس میں ایک اندازے کے مطابق 35 ملین ڈالرز کا غبن ہوا- انہوں نے مزید بتایا کہ بدعنوانی میں محکمہ پولیس سرفہرست ہے جبکہ محکمہ تعلیم، لوکل گورنمنٹ اور محکمہ صحت بھی قریب قریب ہی ہیں۔ملک کا محکمہ موصلات رقم کے تناسب میں سب سے زیادہ بد عنوان محکمہ ہے۔ سروے کے مطابق حکومتی اداروں میں مرد سب سے زیادہ کرپٹ ہیں۔ حکومتی اداروں میں رشوت ستانی کے سب سے زیادہ شکار عام طبقے کے لوگ ہیں لیکن حکومت کرپشن میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کوئی خاص کارروائی نہیں کرتی۔ بنگلہ دیش کی حکومت کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ نے اس مسلئہ کے حل کے لئے ایک خود مختار قانون پاس کیا ہے جو بہت ہی جلد عمل میں آئے گا- |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||