کشتی ڈوب گئی، درجنوں لاپتہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی بنگلہ دیش میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایک کشتی ڈوبنے کے بعد تقریباً سو افراد لاپتہ ہیں۔ پولیس نے کہا کہ چار بچوں کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے ڈوب کر جان بچائی۔ بنگلہ دیش میں ہر سال خاص طور پر اپریل اور مئی کے مہینوں میں کشتی ڈوبنے کے واقعات میں بڑی تعداد میں لوگ ہلاک ہو جاتے ہیں۔ ملک میں جہاز رانی کی وزارت کے ترجمان نے کہا کہ غوط خور جائے حادثہ پر روانہ کر دیے گئے ہیں۔ بنگلہ دیش میں نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ وہاں کشتیاں انتہائی غیر محفوظ ہوتی ہیں اور ان پر مقررہ تعداد سے زیادہ لوگ سفر کرتے ہیں۔ فروری میں ڈھاکہ کے قریب ایک کشتی ڈوبنے کے ایک واقعے میں سو افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||