BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 20 September, 2005, 07:10 GMT 12:10 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وزیرستان:1 فوجی ہلاک،4 زخمی

جنوبی وزیرستان
فوجیوں کی ایک جماعت کے قریب نامعلوم افراد نے ریموٹ کنٹرول بارودی سرنگ کا دھماکہ کیا
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں حکام کا کہنا ہے کہ بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں ایک فوجی ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ واقعہ جنوبی وزیرستان کے شکئی علاقے میں پیر کی رات تین بجے پیش آیا۔

اطلاعات کےمطابق رات کو گشت کے دوران فوجیوں کی ایک جماعت کے
قریب نامعلوم افراد نے ریموٹ کنٹرول بارودی سرنگ کا دھماکہ کیا۔

دھماکے سے فوجی گاڑی تباہ ہوگئی جبکہ پاکستان کے زیرانتظام کشمیر ریجمنٹ کا ایک سپاہی ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو قریبی فوجی ہسپتال لے جایا گیا۔

شکئی کے قبائل کے ساتھ گزشتہ برس امن معاہدے کے بعد یہ اس علاقے میں پہلا ایسا واقعہ ہے۔ معاہدے کے بعد یہ علاقہ کافی پرامن ہوگیا تھا۔

ادھر شمالی وزیرستان سے اطلاعات ہیں کہ پیر کی رات میران شاہ میں نامعلوم افراد نے سکاؤٹس قلعہ اور ووکیشنل کالج کو راکٹوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

جنوبی وزیرستان
 بیت اللہ کے اس سال فروی میں حکومت کے ساتھ امن معاہدہ کر نے سے اس کے عبداللہ محسود سےاختلافات پیدا ہوگئے تھے۔

اس حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

جنوبی وزیرستان میں دو چینیوں کے اغوا میں مطلوب جنگجو عبداللہ محسود اور اس کے سابق ساتھی بیت اللہ محسود کے حامیوں میں درمیان جنڈولہ بازار میں پیر کو تصادم میں دو افراد زخمی بھی ہوئے۔

بیت اللہ کے اس سال فروی میں حکومت کے ساتھ امن معاہدہ کر نے سے دونوں میں اختلافات پیدا ہوگئے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد