BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 17 September, 2005, 09:17 GMT 14:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
الطاف کی سالگرہ، سرکاری خرچ پر

ملک کے تمام بڑے اخباروں نے الطاف حسین کی سالگرہ پر خصوصی ضمیمے شائع کیے ہیں۔
حکمران اتحاد میں شامل متحدہ قومی موومینٹ کے سربراہ الطاف حسین کی سالگرہ کے موقع پر وفاقی اور سندھ کی صوبائی حکومت کے سرکاری اخراجات پر ملک کے بیشتر بڑے اخبارات میں خصوصی ضمیمے شائع کیے گئے ہیں۔

حزب اختلاف کی جماعتوں نے سرکاری اخراجات پر سالگرہ کے اشتہارات شائع کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ٹیکس دہندگان کے پیسوں کا ضیاع اور فضول خرچی ہے۔

مذہبی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل کے سرکردہ رہنماء لیاقت بلوچ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اسے سرکاری خزانے پر ڈاکہ قرار دیا ہے اور اس معاملے کو پیر کے روز پارلیمان میں اٹھانے کا اعلان بھی کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لندن میں مقیم برطانوی شہری الطاف حسین کی سالگرہ پر قومی خزانے سے لاکھوں روپے خرچ کرنا بدترین کرپشن ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر نے بھی اس کی سخت مذمت کی اور کہا کہ یہ سرکاری خزانے کو فضول خرچی پر لٹانے کی بدترین مثال ہے۔ انہوں نے کہا لاکھوں روپے جو الطاف حسین کی سالگرہ پر خرچ کیے گئے ہیں اس سے کئی سکول بن سکتے تھے یا کوئی اور رفاعی کام ہوسکتا تھا۔

واضح رہے کہ انگریزی روزنامہ ڈان، دی نیوز اور دی نیشن کے علاوہ اردو روزناموں جنگ، نوائے وقت، خبریں سمیت ملک کے بیشتر اخبارات میں رنگین اور بلیک اینڈ وائیٹ دو صفحوں کے خصوصی ضمیموں میں وزیراعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام الرحیم اور الطاف حسین کی تصاویر شائع کی گئی ہیں۔

خصوصی اشاعت میں الطاف حسین کی زندگی اور سیاسی سرگرمیوں کے متعلق مضامین بھی تحریر کیے گئے ہیں جن میں انہیں کافی سراہا گیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد