BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 23 October, 2004, 07:12 GMT 12:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
الطاف حسین بھارت جائیں گے

الطاف حسین نے برطانوی شہریت لے لی ہے
الطاف حسین نے برطانوی شہریت لے لی ہے
متحدہ قومی موومنٹ کے جلاوطن رہنما الطاف حسین نومبر کے پہلے ہفتے میں بھارت جائیں گے جہاں وہ دہلی میں منعقد کی جانے والی ایک روزہ کانفرنس ’بھارت اور دنیا‘ میں شرکت کریں گے۔

الطاف حسین ماضی میں کئ بار بھارت کے دورے کا اعلان کر کے وہاں نہیں جاسکے۔ گزشتہ سال دسمبر میں بھی الطاف حسین نے بھارت جانے کا اعلان کیا تھا مگر چند ناگزیر وجوہات کی بنا پرانہوں نے اپنا دورہ ملتوی کر دیا تھا۔

تاہم ایم کیو ایم سیکریٹیریٹ سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ وہ نومبر کے اوائل میں بھارت جائیں گے اور اس سلسلے میں تاریخ کا اعلان اگلے چند روز میں کر دیا جائے گا۔

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے زیر اہتمام ہونے والی اس کانفرنس میں بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ، سری لنکا کی صدر چندریکا کمارا ٹنگا، انڈین نیشنل کانفرنس کی صدر سونیا گاندھی، برطانیہ کے سابق وزیر اعظم جان میجر، سابق امریکی وزیر خارجہ ڈاکٹر ہینری کسنجر اور اقوام متحدہ کے ہتھیاروں کے بارے میں انسکٹروں کے سابق سربراہ ہانس بلکس بھی شرکت کریں گے۔

اس کانفرنس میں الطاف حسین اپنا اور پارٹی کا موقف کانفرنس کے سامنے بیان کریں گے۔ اس کانفرنس کا مقصد بھارت بشمول قریبی و ہمسایہ ممالک سے پارٹنرشپ، معاشی، اسٹریٹجک اور سیاسی مستقبل کے طور طریقوں کا خاکہ بنانا ہے۔

اس کے علاوہ اس کانفرنس میں جنوبی وسط ایشیا سے غربت کا خاتمہ کرنے اور اس سلسلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان بہتر روابط کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، سماجی اور معاشی میدان میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون بڑھانے کے امکانات پر غور کیا جائے گا۔

الطاف حسین اس دورے میں خواجہ معین الدین چشتی اور خواجہ نظام الدین اولیا کی درگاہوں پر بھی حاضری دیں گے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد