کراچی:خاتون جج نے خودکشی کرلی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی میں شرف آباد کی رہائشی خاتون جج شائستہ حامد نے جمعہ کی شب پنکھے میں دوپٹہ باندھ کی خودکشی کرلی۔ نیو ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ رات کو چار بجے کے قریب شائستہ حامد کے گھر والوں نے اطلاع دی کہ انہوں نے کمرے کا دروازہ بند کرلیا ہے اور کھول نہیں رہیں۔ پولیس کے مطابق جب پولیس نے پہنچ کر دروازہ کھولا تو ان کی لاش پنکھے سے لٹک رہی تھی۔ شائستہ حامد کی عمر بتیس برس تھی اور وہ جوڈیشل مجسٹریٹ ون کراچی ویسٹ تھیں۔ ان کی شادی نہیں ہوئی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شائستہ حامد نے یہ قدم گھریلو پریشانی اور ناچاقی کی وجہ سے اٹھایا ہے۔ وہ ڈپریشن میں مبتلا تھیں۔ شائستہ کے والدین نےاس بات کرنے سے انکار کیا ہے۔ جناح اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کی گئی ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||