اسلام آباد: ہند پاک مذاکرات جاری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان اور بھارت کی وزارت خارجہ کے سکریٹریوں کے دو روزہ مذاکرات کا سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہے گا اور توقع کی جا رہی ہے جمعہ ہی کو مذاکرات کے اختتام پر شیام سرن اور ریاض احمد خان کسی مشترکہ بیان جاری کریں گے۔ ان مذاکرات کا مقصد پاکستان اور بھارت کےدرمیان تعلقات کومعمول پر لانے کے لیے اب تک کے مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینا ہے۔ اور ان کا آغاز جمعرات کو اسلام آباد میں ہوا۔ اس سے پہلے کی خبروں میں بتایا گیا تھا کہ خارجہ سکریٹریوں کی سربراہی میں وفود کی سطح پر دفتر خارجہ میں باضابطہ بات چیت جمعرات کو شروع ہوچکی ہے۔ بھارتی وفد کی قیادت شیام سرن جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت ریاض محمد خان کر رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس بات چیت میں جہاں مسئلہ کشمیر، سیاچن، سرکریک اور اعتماد کی بحالی کے لیےاقدامات سمیت آٹھ نکات پر ہونے والی بات چیت کا جائزہ لیا جا رہا ہے وہاں ان مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیےحکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا۔ خیال کیا جارہا ہے صدر جنرل پرویز مشرف اور وزیراعظم منموہن سنگھ کے درمیان ستمبر میں ہونے والی ملاقات پر بھی اس ملاقات میں غور ہوگا۔ صدر مشرف اور وزیراعظم منموہن کے درمیان یہ ملاقات نیو یارک میں ہونے والی ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||