BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 03 September, 2004, 11:36 GMT 16:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مذاکرات کے لیے وفد بھارت روانہ

News image
پاکستانی وفد آج شام دہلی پہنچ جائے گا
نئی دلی میں ہونے والے پاکستان اور بھارت کے درمیاں مذاکرات میں شرکت کے لیے پاکستانی وفد اسلام آباد سے روانہ ہوگیا ہے، اور آج شام لاہور سے دلی پہنچے گا۔

جمعہ کے روز پاکستان کے خارجہ سیکریٹری ریاض کھوکھر کی سربراہی میں وفد دلی کے لیے روانہ ہوا جس میں دفتر خارجہ کے ترجمان مسعود خان بھی شامل ہیں۔وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری سنیچر کے روز دلی پہنچیں گے۔
دونوں ممالک میں جامع مذاکرات کے سلسلے میں اب تک ہونے والی بات چیت کا سیکریٹری خارجہ کی سطح پر جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد وزراء خارجہ پانچ اور چھ ستمبر کو دو روزہ بات چیت شروع کریں گے۔

جامع مذاکرات کے آٹھ نکات جس میں امن اور سلامتی بشمول اعتماد کی بحالی کے اقدامات، جموں اور کشمیر، وولر بیراج اور تل بل نیویگیشن پروجیکٹ، ’دہشت گردی اور ڈرگ ٹریفکنگ،اقتصادی اور تجارتی شراکت، دوستانہ تبادلوں کے فروغ اور سیاچین اور سرکریک، کے متعلق دونوں ممالک کے حکام کی سطح پر ابتدائی بات چیت ہوچکی ہے۔

پاکستان اور بھارت کے وزراء خارجہ میں پہلے پچیس اگست کو ملاقات ہونی تھی جو کہ باہمی رضامندی سے پانچ اور چھ ستمبر تک ملتوی کردی گئی تھی۔

تمام متنازعہ امور پر اب تک ہونی والی بات چیت میں کوئی بڑی پیش رفت نہیں ہوسکی البتہ مذاکرات جاری رکھنے اور دونوں ممالک اپنے اپنے موقف سے پیچھے ہٹے بغیر تجاویز کا تبادلہ کر چکے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستانی وفد کے دلی پہنچنے سے قبل ہی بھارت کے وزیر خارجہ نٹور سنگھ کہہ چکے ہیں کہ وزراء خارجہ کی ملاقات اور بات چیت سے کسی بڑے بریک تھرو کی توقع نہیں کرنی چاہیے۔

تجزیہ نگاروں کی رائے ہے کہ جب تک پاکستان اور بھارت کی سیاسی قیادتیں اپنے اپنے مؤقف میں لچک پیدا نہیں کریں گے اس وقت تک مذاکرات کا نتیجہ خیز ہونا مشکل ہوگا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد