کراچی: مال گاڑی پل سےگرگئی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی میں ایک پل پر دھماکے کے بعد مال بردار ٹرین کے چھ ڈبوں کو نقصان پہنچا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ دھماکہ بم کا بھی ہو سکتا ہے۔ اتوار کو دوپہر بارہ بجے کے قریب کراچی سے پنجاب جانے والی مال گاڑی جب ملیر پل پر پہنچی تو ایک زوردار دھماکہ ہوا اور گاڑی کے چھ ڈبے اپنے ٹریک سے اچھل کر دوسری ٹریک پر چلےگئے۔ دھماکے کے بعد ریلوے آمدورفت کو روک دی گئی ہے۔ اور بڑی تعداد میں پولیس اور رینجرز کے اہلکار پہنچ گئے جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ ڈی آئی جی پولیس کراچی مشتاق شاہ نے بی بی سی کو بتایا کہ بم کے امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔ تاہم مزید تحقیقات کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ دھماکہ ہے یا نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ پنجاب جانے والی مال گاڑی میں کھاد اور دیگر سامان لدا ہوا تھا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||