’عدالتوں کے دروازے کھلے ہیں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وزیراعظم شوکت عزیز نے کہا ہے کہ بلدیاتی انخابات میں عوام نے انتہا پسندوں کو مسترد اور اعتدال پسندوں کو کامیاب کیا ہے۔ یوں ان کے بقول پہلا مرحلہ بخیر و خوبی سے مکمل ہوگیا ہے۔ انہوں نہ کہا کہ جن لوگوں کو دھاندلی کی شکایت ہے ان کے لیے عدالتوں کے دروازے کھلے ہیں وہ عدالتوں میں جائیں یا الیکشن کمیشن سے رجوع کریں۔ وہ اتوار کو گورنر ہاؤس کراچی میں صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے سندھ حکومت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسےخراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ کراچی میں ترقیاتی عمل جاری رہےگا اور اس کے لئے مزید رقومات فراہم کی جائیں گی۔ حالیہ انتخابات میں دھاندلی کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نہ کہا کہ اگر ایسا کچھ ہوا ہے تو عدالتوں کے دروازے کھلے ہوئے ہیں متاثرہ لوگ وہاں جائیں یا پھر الیکشن کمیشن سے رجوع کریں۔ شوکت عزیز نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے اور جمہوریت کا سفر آگے بڑھ رہا ہے۔ بلدیاتی انتخابات پہلا مرحلہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات سال دو ہزار سات میں ہوں گے۔ اور امید ظاہر کی کہ ان انتخابات میں بھی عوام بھر پور طریقے سے اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔ بعد میں وزیراعظم نے گورنر ہاؤس میں امن امان کے بارے میں ایک اجلاس کی صدارت کی اور صوبے میں امن امان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس کارکردگی کو آئندہ بھی جاری رکھا جائےگا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||