بدسلوکی: صحافیوں کااحتجاج | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی میں صحافیوں نےاخبارات کے ایڈیٹروں سے بدسلوکی کے معاملے پر وزیر اعظم شوکت عزیز کے دورہ کراچی کے تمام پروگراموں کی پریس کوریج کےبائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ پریس کلب میں ایک احتجاجی پریس کانفرنس میں صحافیوں نےمتفقہ طور پر گورنرہاؤس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس واقعہ پر تمام اخبارات سے تحریری طور پر معافی مانگے۔ یہ واقعہ اتوار کو اس وقت پیش آیا جب وزیراعظم شوکت عزیز کی پریس کانفرنس کے موقع پر اگلی نشتوں پر بیٹھنے والے چند اخبارات کے ایڈیٹروں کو سرکاری اہلکاروں نے یہ کہہ کر ان کی نشستوں سے اٹھادیا کہ یہاں حکومتی وزراء اور سکیریٹری بیٹھیں گے۔ جس پر سینئر صحافیوں نے گلہ کیا کہ یہ پریس کانفرنس ہے لہذا یہاں صحافیوں کا ہی کام ہے۔ مگر حکومتی اہلکاروں کے اصرار پر صحافیوں کی ایک بڑی تعداد نے احتجاجاً پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا اور کراچی پریس کلب پہنچ کر ایک احتجاجی جلسہ بھی منعقد کیا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||