BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 20 August, 2005, 14:35 GMT 19:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پنجاب انتخابات: مزید پانچ ہلاک

پنجاب
پولنگ مکمل ہونے کے دو روز بعد تک مجموعی طور انتخابی رنجش میں دو درجن کے قریب افراد ہلاک ہوچکے ہیں
پنجاب کے دوشہروں فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں انتخابی رنجش میں ہونے والے حالیہ پرتشدد واقعات میں مزید پانچ افراد ہلاک اور کم و بیش دس زخمی ہوئے۔

بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ مکمل ہونے کے دو روز بعد تک مجموعی طور انتخابی رنجش میں دو درجن کے قریب افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جب کہ دوسرے اور آخری مرحلےکی پولنگ پچیس اگست کو ہوگی۔

فیصل آباد میں مسلم لیگ نواز کے حمایت یافتہ امیدوار خواجہ منا کے انتخابی دفتر پر موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ان کے تین کارکن ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

فیصل آباد کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس چودھری سجاد نے بی بی سی کو بتایاکہ پولیس نے نو افراد کو حراست میں لے لیاہے۔

فیصل آباد کا شمار ان علاقوں میں ہوتا جہاں ابھی پچیس اگست کو پولنگ ہونا ہے۔

ادھر کل رات گوجرانوالہ میں جیت کی خوشی میں نکالے جانے والے ایک جلوس پر فائرنگ اور پھر فائرنگ کا نشانہ بننے والے گروپ کی جانب سے جوابی حملے میں فریقن کا ایک ایک حامی ہلاک ہوگیا۔

مجلس عمل پنجاب کے صدر لیاقت بلوچ نے حکومت کی مبینہ دھاندلی کے خلاف آج ایک پریس کانفرنس کے دوران حکمران سیاسی جماعت کو پرتشدد واقعات کے لیے موردالزام ٹھہرایا۔ ان کے ہمراہ جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی فرید پراچہ بھی موجود تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ملک کے تریپن اضلاع میں جمعرات کو پولنگ ہوئی تھی اور صرف پولنگ والے دن کے پرتشدد واقعات میں کم از کم دس افراد ہلاک ہوئے تھے۔ دوسرے مرحلے کی پولنگ میں پچیس اگست کو ہوگی، جس کے لیے انتخابی مہم میں تیزی آتی جارہی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد