BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 11 August, 2005, 15:51 GMT 20:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کوئٹہ: قتل پر اہل تشیع کا احتجاج

کوئٹہ میں احتجاج کی ایک فائل تصویر
کوئٹہ میں احتجاج کی ایک فائل تصویر
کوئٹہ میں جمعرات کو لوگوں نے شیعہ تاجر کے قتل کے خلاف زبردست احتجاج کیا جو بعد میں پولیس کی اس یقین دہانی پر کہ دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ختم کر دیا گیا۔

جناح روڈ پر آج صبح اہل تشیع سے تعلق رکھنے والے مظاہرین نے سڑک بلاک کر دیا اور حکومت کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی۔ سول ہسپتال کے سامنے بڑی تعداد میں لوگ جمع تھے جبکہ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی کشیدگی پائی جاتی تھی۔

کوئٹہ شہر کے پولیس افسر پرویز ظہور نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ پولیس رپورٹ میں درج دو نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ باقی دو کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

کل رات نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے شیعہ تاجر انور عابدی کو اس وقت گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا جب وہ اپنی دکان بند کر کے گھر جا رہے تھے۔ وہ شیشے کی اشیاء فروخت کرتے تھے۔ اس واقعے کے بعد بڑی تعداد میں لوگ ہسپتال کے سامنے اکھٹے ہوگئے تھے اور میت اٹھانے سے انکار کر دیا تھا۔

آج صبح پولیس کی اس یقین دہانی پر کہ دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا اور میت کو جلوس کی صورت میں امام بارگاہ لے گئے۔

تحریک جعفریہ کی مختار فورس کے رہنما جان محمد نے کہا ہے کہ ان کے حلقے میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے حوالے سے تشویش پائی جاتی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ کچھ عرصہ سے بڑی تعداد میں ان کی برادری کے لوگوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ صوبائی حکومت ان وارداتوں میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔

یاد رہے گزشتہ ماہ کوئٹہ میں اسی نوعیت کے دو واقعات پیش آئے تھے ۔ ایک واقعے میں ڈاکٹر نادر زخمی ہو گئے تھے جبکہ دوسرے واقعے میں نجی سکول کے پرنسپل اور ان کی بیوی ہلاک ہو گئے تھے۔ ان واقعات کے بعد پولیس نے بڑ ی تعداد میں گرفتاریاں کی تھیں لیکن اصل ملزمان گرفتار نہیں کیے جاسکے۔ پولیس افسر پرویز ظہور نے کہا ہے کہ ملزمان کی نشاندہی ہو چکی ہے اور بہت جلد گرفتاری عمل میں آجائے گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد