BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 23 July, 2005, 19:53 GMT 00:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انتخابات: پہلے سے زیادہ امیدوار

مقامی انتخابات
قانون میں ترمیم کے بعد ایک یونین کونسل میں تیرہ نشستیں رہ گئی ہیں
ملک کے تمام صوبوں میں اس بار گزشتہ مقامی انتخابات کے پہلے مرحلہ کی نسبت زیادہ لوگوں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ تاہم ملک کے چاروں صوبوں کی نسبت سندھ میں فی نشست کاغذات جمع کرانے والوں کی تعداد میں گزشتہ مقامی انتخابات کے مقابلہ میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

سندھ میں اس بار مقامی انتخابات میں کاغذات جمع کرانے والوں کی فی نشست اوسط ساڑھے تین امیدوار ہےجو سنہ دو ہزار کے انتخابات میں پونے دو تھی۔

اٹھارہ اگست کو ہونے والے مقامی انتخابات میں پورے ملک میں ایک نشست کے لیے اوسطاً ساڑھے تین امیدوار سامنے آئے ہیں جو گزشتہ مقامی انتخابات کے مقابلہ میں فی نشست ایک امیدوار زیادہ کی اوسط ہے۔

پنجاب اور سندھ میں فی نشست کاغذات جمع کرانے والوں کی اوسط تین اعشاریہ چھ ہے۔ سرحد میں یہ اوسط تین اعشاریہ دو اور بلوچستان میں سب سے کم یعنی دو اعشاریہ نو ہے۔ تاہم ہر صوبہ میں گزشتہ انتخابات سے زیادہ امیدوار سامنے آئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق چون ضلعوں کی تین ہزار چوہتر یونین کونسلوں کی انتالیس ہزار نو سو باسٹھ نشستوں کے انتخابات کے لیے ایک لاکھ اڑتیس ہزار دو ستاسی افراد نے کاغذات نامزدگی داخل کرائے ہیں۔ یوں ملک بھر کی فی نشست اوسط تین اعشاریہ پانچ ہے۔

پنجاب کے سترہ ضلعوں میں سولہ سو چون یونین کونسلوں کی اکیس ہزار پانچ سو دو نشستیں ہیں جن کے لیے ستتر ہزار تین سو اکتیالیس کاغذات نامزدگی داخل ہوئے۔ فی نشست اوسط ساڑھے تین امیدوار کی رہی جو گزشتہ انتحابات میں ڈھائی امیدوار فی نشست تھی۔

صوبہ سرحد کے بارہ ضلعوں کی پانچ سو چھپن یونین کونسلوں کی سات ہزار دو سو اٹھائیس نشستوں کے لیے تئیس ہزار تین سو اسی کاغذات نامزدگی داخل کرائے گئے۔ یہاں فی نشست اوسط تین اعشاریہ دو ہے جو گزشتہ مقامی انتخابات میں دو سے بھی کچھ کم تھی تھی۔ اس طرح صوبہ سرحد میں بھی اس بار فی نشست زیادہ امیدوار سامنے آئے ہیں۔

سندھ میں گیارہ ضلعوں کی پانچ سو نواسی یونین کونسلوں کی سات ہزار چھ سو ستاون نشستوں کے لیے ستائیس ہزار دو سو اٹھاسی کاغذات جمع کرائے گئے۔ یہاں فی نشست کاغذات نامزدگی کی اوسط ساڑھے تین ہے جو گزشتہ انتخابات کے پہلے مرحلہ میں پونے دو تھی۔ یوں سندھ میں فی نشست کاغذات جمع کرانے والوں کی تعداد میں گزشتہ مقامی انتخابات کے مقابلہ میں سب صوبوں سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

بلوچستان میں چودہ ضلعوں کی دو سو پچہتر یونین کونسلوں کی تین ہزار پانچ سو پچہتر نشستوں کے لیے دس ہزار دو اٹہتر کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔ یہاں فی نشست کاغذات جمع کرانے والوں کی اوسط دو اعشاریہ نو ہے جو کہ گزشتہ مقامی انتخابات میں ایک امیدوار فی نشست تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد