عزیز اللہ خان بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کوئٹہ |  |
بلوچستان میں صوبائی حکومت نے تمام ضلعی اور تحصیل حکومتیں تحلیل کر کے ضلعی رابطہ افسر اور تحصیل میونسپل افسروں کو نگران مقرر کر دیا ہے۔ سینیئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی اور ترقیات مولانا عبدالواسع نے کہا ہے سندھ اور پنجاب کی طرح بلوچستان میں بھی ضلعی حکومتوں کے انتخابات کے حوالے سے ضلعی اور تحصیل حکومتوں کے علاوہ یونین کونسل تحلیل کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اٹھائیس اضلاع میں نگران مقرر کر دیے گئے ہیں جو نئے انتحابات کے بعد منتخب نمائندوں کے حلف اٹھانے تک کام کریں گے۔ یہ فیصلہ مرکز میں ضلعی حکومتوں کے اتخابات کے شیڈول کے اعلان کے بعد کیا گیا ہے۔
|