مجاہد قتل کیس: پولیس افسرگرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جماعت اسلامی کے رہنما اسلم مجاہد کے قتل کیس میں ایک پولیس افسر ایس ایچ او کورنگی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جماعت اسلامی کے رہنما اور سابق رکن صوبائی اسمبلی کو مئی کی تیس تاریخ کواس وقت قتل کردیا گیا تھا جب وہ اپنے ایک ساتھی کے جنازے نماز میں ریڑھی گوٹھ لانڈھی میں شرکت کے بعد واپس گھر رہے تھے۔ ان کو کورنگی کے قریب پچاس کے قریب افراد نے گھیر لیا اور اغواء کرکے اپنے ساتھ لےگئے۔ بعد میں کورنگی نمبر چار سے ان کی کار سے ان کی لاش ملی تھی۔ اس قتل کا الزام جماعت اسلامی ایم کیو ایم پر عائد کرتی رہی ہے اور احتجاجی مظاہرے بھی کرتی رہی ہے۔ حکومت سندھ نے واقعہ کی عدالتی تحقیقات کرانےکا اعلان کیا تھا لیکن تاحال کسی جج کو مقرر نہیں کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ حکومت نے ایک اعلیٰ پولیس افسر کی سربراہی میں کمیٹی بھی بنائی تھی۔ اسلم مجاہد کے قتل کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا جس پر بھی جماعت اسلامی کے رہنما اعتراض کرتے رہے ہیں۔ انویسٹیگیشن پولیس شاہراہ فیصل کے مطابق قتل کیس میں گرفتار پولیس افسر انور جعفری کا جمعرات کے روز انسداد دہشتگردی کی عدالت سے ریمانڈ لیا جائےگا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||