BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مویشیوں کی تعداد میں اضافہ

مویشی
بھینسوں اور بھیڑوں کی تعداد میں بھی اس سال خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے
پاکستان میں تیس جون کو ختم ہونے والے رواں مالی سال کے دوران گزشتہ سال کی نسبت مویشیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔

یہ بات گزشتہ دنوں وزارت خزانہ کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر سلمان شاہ کے جاری کردہ’پاکستان اکنامک سروے‘ میں بتائی گئی ہے۔

سروے رپورٹ میں حکومتی اندازے کے مطابق مالی سال سن 2003 اور 2004میں ملک کے اندر گدھوں کی تعداد اکتالیس لاکھ تھی جو سن دوہزار چار اور پانچ میں بڑھ کر بیالیس لاکھ کو پہنچی ہے۔

 پاکستان میں گدھوں کی تعداد اکتالیس لاکھ سے بڑھ کر بیالیس لاکھ کو پہنچی ہے

حکومت کی شائع کردہ رپورٹ کے مطابق خچروں کی تعداد میں بھی گزشتہ مالی سال کی نسبت اس سال ایک لاکھ اضافہ ہوا ہے اور ان کی تعداد تین لاکھ کے قریب ہوگئی ہے۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گھوڑوں اور اونٹوں کی تعداد میں گزشتہ پانچ برسوں میں کوئی اضافہ یا کمی دیکھنے میں نہیں آئی۔ ملک میں گھوڑوں اور اونٹوں کی تعداد ترتیب وار تین اور آٹھ لاکھ ہے۔

اقتصادی جائزہ رپورٹ میں حکومت نے بتایا ہے کہ بکریوں کی تعداد میں پچھلے سال کی نسبت اس سال بیس لاکھ کا اضافہ ہوا ہے اور ان کی تعداد اب پانچ کروڑ سڑسٹھ لاکھ کو پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھینسوں اور بھیڑوں کی تعداد میں بھی اس سال خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ مالی سال کی نسبت بھینسوں کی تعداد میں آٹھ لاکھ کا اضافہ ہوا ہے اور اب ان کی تعداد دو کروڑ تریسٹھ لاکھ ہوچکی ہے۔

جبکہ بھیڑوں کی تعداد اس سال دو لاکھ کے اضافے کے بعد اب دو کروڑ انچاس لاکھ کو پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ میں حکومت نے بتایا ہے کہ پاکستان کے دیہی آبادی میں تیس سے پینتیس فیصد لوگ مال مویشیوں کو پالنے میں مصروف ہیں اور اس شعبے کا پاکستان کی مجموعی پیداور یعنی ’جی ڈی پی، میں تقریبا گیارہ فیصد حصہ ہے۔

حکومتی اندازے کے مطابق پاکستان میں سالانہ اٹھائیس ہزار لٹر دودھ پیدا ہوتا ہے جس کی قیمت ملک میں پیدا ہونے والی گندم اور کپاس سے زیادہ ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ ملک کے اندر گوشت اور دودھ کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر مال مویشیوں کے شعبے پر خاصا دباؤ بڑھ گیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد