BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 22 September, 2003, 20:27 GMT 00:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان: آسٹریلوی بھیڑیں ناقابلِ قبول
آسٹریلوی بھیڑیں
پاکستان نے مناسب طبی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث یہ پیشکش رد کی ہے

پاکستان نے آسٹریلیا کی جانب سے پچاس ہزار مفت بھیڑوں کی پیشکش کو مسترد کردیا ہے۔ بھیڑوں کو لئے اس آسٹریلوی بحری جہاز کو خلیجِ فارس میں سات ہفتے سے زائد کا عرصہ ہو گیا ہے۔

پاکستان کا کہنا ہے کہ وہ یہ مویشی اس وجہ سے قبول نہیں کرسکتا کیونکہ اس کے پاس مناسب طبی سہولیات اور ان بھیڑوں کو الگ تھلگ رکھنے کا انتظام موجود نہیں ہے۔

پاکستان کے ایک وزیر سردار یار محمد کا کہنا ہے کہ انہوں نے نہایت خوش اسلوبی سے اس پیشکش کو مسترد کردیا ہے۔

اس سے قبل پاکستانی حکام نے کہا تھا کہ وہ آسٹریلوی پیشکش قبول کرنے سے پہلے سعودی حکام سے مشورہ کریں گے۔

ابتدائی طور پر یہ بھیڑیں سعودی عرب لائی جا رہی تھیں تاہم بعد میں صحت سے متعلق تحفظات کے پیشِ نظر سعودی حکام نے انہیں قبول کرنے سے انکار کردیا۔

سعودی حکام کا کہنا تھا کہ ان بھیڑوں میں سے چھ فیصد منہ کی خارش کی بیماری میں مبتلا ہیں جبکہ آسٹریلوی حکام کا دعویٰ ہے کہ صرف چند بھیڑیں بیماری سے متاثر ہیں۔

سعوری عرب کے انکار کے بعد یہ کوششیں کی جارہی تھیں کہ ان جانوروں کو بلا معاوضہ مشرقِ وسطیٰ یاافریقہ کے کسی ملک اتار دیا جائے۔ تاہم یہ بھی ممکن نہ ہوسکا۔ متحدہ عرب امارات نے پہلے ہی بھیڑوں کی اس کھیپ کو قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد