حملہ ایک پولیس والا ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ میں ملزم کو بچانے کے لیے اس کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس قاضی واجد نے بتایا ہے کہ پولیس کے دو اہلکار نواں کلی کے علاقے میں علیحدہ علیحدہ اپنی ڈیوٹی پر تھے کہ انھوں نے ایک ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم علاقے میں موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث تھا۔ پولیس جب ملزم کو گرفتار کرکے لے جا رہی تھی تو اس کے ساتھی راستے میں کہیں چھپے ہوئے تھے جنھوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ اس فائرنگ میں ایک اہلکار حبیب اللہ ہلاک اور ہیڈ کانسٹیبل طارق جاویذ زخمی ہوا ہے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ پولیس حکام نے کہا ہے کہ اس بارے میں مذید تحقیقات ہو رہی ہیں اور پولیس مختلف مقامات پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||