عزیزاللہ خان بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کوئٹہ |  |
 |  چند دن قبل ڈیرہ بگتی میں خواتین نے پہلی مرتبہ مظاہرہ کیا تھا (فائل فوٹو) |
بلوچستان کے شہر ڈیرہ بگتی سے بڑی تعداد میں لوگ شہر سے باہر جا رہے ہیں۔ اس بارے میں مقامی انتظامیہ اور نواب اکبر بگتی کی طرف سے متضاد دعوے کیے جا رہے ہیں۔ ڈیرہ بگتی کے ضلعی رابطہ افسر عبد الصمد لاسی نے کہا ہے کہ بڑی تعداد میں لوگ شہر سے باہر جا رہے ہیں۔ انہوں نے دعوی کیا ہے کہ یہ اعلان نواب اکبر بگتی نے کرایا ہے۔ دوسری جانب نواب اکبر بگتی سے رابطہ قائم کیا گیا تو انہوں نےاس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے آپریشن کی وجہ سے لوگ جان بچانے کی خاطر شہر سےباہر جا رہے ہیں۔ اکبر بگتی نے کہا کہ اراکین اسمبلی کو جان بوچھ کر ڈیرہ بگتی نہیں آنے دیا گیا۔ اس کے علاوہ علاقے میں گشیدگی پائی جاتی ہے اور یہ اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کہ قبائلیوں اور ایف سی کے اہلکاروں نے اپنے اپنے مورچے سنبھال رکھے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ کوئٹہ میں سیاسی جماعتوں کے قائدین نے ایک احتجاجی ریلی نکالی اور تقاریر میں حکومت کی سخت مذمت کی ہے۔ |