BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’میں تاریخی بس چلاؤں گا‘

بس ڈرائیور پرویز
’یہ اللہ کی طرف سے مہربانی ہے‘
’میں بہت ہی خوش ہوں کہ میں تاریخی بس چلاؤں گا میں ایک تاریخی سفر پر جارہا ہوں یہ میرے زندگی کا یادگار سفر ہوگا ‏‏‘۔

یہ الفاظ ہیں راجہ پرویز خان کے جنکا انتخاب پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اس بس کو چلانے کے لئے کیاہے۔

اس بس کے ذریعے مسافر مظفرآباد سے سرینگر جائیں گے ۔

ابتداء میں ہندوستان اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دونوں جانب دو الگ الگ بسیں چلائی جائیں گی یہ بسیں لائین آف کنڑول عبور نہیں کریں گی۔

بلکہ یہ مسافروں کو لائین آف کنڑول تک لےجائیں گی جہاں سے وہ پیدل سرحد پار کریں گے اور اس کے بعد دوسری بس میں سوار ہوکر آگے کا سفر جاری رکھیں گے ۔

7 اپریل کو نصف صدی سے زائد عرصے کے بعد مظفرآباد اور سرینگر کے درمیان بس سروس بحال ہورہی ہے ۔

پرویز کا کہنا ہے ’ گو کہ میرا کوئی رشتہ دار لائن آف کنڑول کے دوسری جانب نہیں ہے لیکن یہ میرے لئے بہت خوشی کی بات ہے کہ میں وہ بس چلاؤں گا جس کے ذریعے برسوں سے بچھڑے ہوئے خاندان آپس میں ملیں گے میں بچھڑے ہوئے لوگوں کو آپس میں ملاؤں گا ‘۔

پرویز کہتے ہیں کہ انہوں نے یہ کبھی بھی نہیں سوچا تھا کہ وہ تاریخی بس چلائیں گے ان کا کہنا ہے کہ یہ اللہ کی طرف سے ان پر مہربانی ہے اور یہ ان کے لئے اللہ کا انعام ہے۔

پرویز سولہ سال سے ڈرائیونگ کرتے ہیں اور ان کا کہنا ہے ان کے خاندان میں صرف انکے چچا ڈرائیور تھے اور انھوں نے اپنے چچا سے ہی ڈرائیونگ سیکھی تھی ۔

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ایک درجن خواہش مندوں میں سے ان کا انتخاب کیاہے ۔

پرویز کا کہنا ہے کے اس کے گھر والے اوردوست بہت خوش ہیں کہ وہ مظفرآباد اور سرینگر کے درمیان رابطہ کرانے والی بس چلائیں گے ۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد