’مشرف نہ صدرنہ فوج سربراہ‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
متحدہ مجلس عمل کے سربراہوں نے کہا ہے کہ وہ اب جنرل پرویز مشرف کو نہ تو صدر تسلیم کرتے ہیں اور نہ ہی بری فوج کا سربراہ ۔ ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے ـ یہ بات انھوں نے کراچی میں ایک جسلہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی جسے وہ ملین مارچ کا نام دیتے ہیں۔ اپنے خطاب میں قاضی حسین احمد نے کہا ان کے (جنرل مشرف) دن گنے جا چکے ہیں اور وہ چند روز کے مہمان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’ان کی (جنرل مشرف ) ناجائز حکومت کا وقت بھی ختم ہو چکا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا اس سال اکتیس دسمبر کے بعد نہ تو وہ جنرل پرویز مشرف کو ملک کا صدر تسلیم کریں گے اور نہ ہی فوج کا سربراہ۔ قاضی حسین احمد نے دو اپریل کو پورے ملک میں پہیہ جام ہڑتال کا بھی اعلان کیا ـ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||