BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
قاضی حسین کی مشرف کو دھمکی

قاضی حسین
قاضی حسین نے کہا ہے کہ مجبوراً ایم ایم اے کو نیا لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا
متحدہ مجلس عمل کے صدر قاضی حسین احمد نے صدر جنرل پروحز مشرف کو تنبیہ کی ہے کہ اگر انہوں نے 19 دسمبر تک اپنی ودری اتارنے کا اعلان نہیں کیا تو ایم ایم اے ایک نئے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی جس کو کسی صورت واپس نہیں لیا جائے گا۔

قاضی حسین احمد ایم ایم اے کے دوسرے مرکزی عہدیداران کے ہمراہ منگل کے روز کراچی پہنچنے کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ صدر جنرل مشرف کی پالیسیوں نے ملک کو سیاسی،معاشی اور دفاعی طور پر کمزور کر دیا ہے جس کی وجہ سے عوام اور فوج میں دوریاں پیدا ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر کا وردی میں رہنا ملک میں مارشل لاء کا تسلسل ہے اور صدر نے اگر وردی اتارنے کے اپنے عہد کو توڑ دیا تو ایم ایم اے انہیں صدر ماننے سے بھی انکار کر دے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ یہاں کچھ بڑے فیصلے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے معاشی ترقی کے دعووں میں کوئی صداقت نہیں ہے اور ملک میں غربت، بیروزگاری اور مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔

قاضی نے الزام لگایا کہ اسوقت ملک میں امریکہ کی مرضی چل رہی ہے اور حکومت کشمیر، افغانستان اور عراق کے مسئلے پر خاموش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے کی سپریم کونسل کا اجلاس کل کراچی میں ہو رہا ہے جس میں 28 نومبر کو ہونے والے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا اور 25 نومبر کو نیشنل سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں حتمی اعلان کیا جائے گا۔

انہوں نے ایم ایم اے کی صفوں میں اختلافات کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ منگل کو نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری طارق عزیز اور مولانا فضل الرحمن کی ملاقات پر ایم ایم اے کی مرکزی قیادت کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔

اس سے پہلے مولانا فضل الرحمن نے بھی ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا اور اپنی اورطارق عزیز کی ملاقات کے بارے میں کہا کہ اسلام آباد ائرپورٹ پر ان کی اور طارق عزیز کی ملاقات ہوئی اور مطالبہ کیا کہ نیشنل سکیورٹی کونسل کے بارے میں تحفظات کو تحریری شکل میں دیا جائے تاکہ حکومت اس پر غور کرے۔

مولانا فضل الرحمن اور قاضی حسین احمد نے سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کے شوہر آصف زرداری کی ضمانت پر رہائی پر ان کو مبارکباد پیش کی اور اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ زرداری کی رہائی حکومت اور پیپلز پارٹی کی کسی ڈیل کے نتیجے میں ہوئی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد