لاکھوں کمپیوٹر ہائی جیک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ویب سائٹوں پر حملے اور کمپیوٹروں میں وائرس داخل کرنے کی غرض سے انٹرنیٹ سے منسلک لاکھوں کمپیوٹروں کو ہائی جیک کیا گیا ہے۔ کمپیوٹر سکیورٹی سے متعلق محققین نے کسی دوسرے مقام سے کنٹرول ہونے والے ایک سو سے زائد کمپیوٹر نیٹ ورکوں کا کئی ماہ تک جائزہ لینے کے بعد یہ بیان جاری کیا ہے۔ محققین کی اس ٹیم نے ’زومبی نیٹ ورکس‘ کے نام کا پتہ چلایا جو کہ ہائی جیک کردہ پچاس ہزار گھریلو کمپیوٹروں پر مشتمل تھا۔ اور بظاہر بےضرر دکھائی دینے والے کمپیوٹروں کی ہائی جیکنگ کے ذریعے ڈیٹا جمع کیا گیا۔ کمپیوٹر سکیورٹی کے محققین نے ’ہنی نیٹ پروجیکٹ‘ کے نام سے ہائی جیک ہونے والے کمپیوٹروں کے زومبی نیٹ ورک کا تفصیلی جائزہ لیا اور اس کے بارے میں دیگر تفصیلات جمع کیں۔ زومبی نیٹ ورکس کے بارے میں خاصے عرصے سے خبریں منظر عام پر آ چکی ہیں لیکن ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس کا دائرہ کار کس قدر وسیع ہے۔ ہنی نیٹ سے وابستہ جرمنی میں کام کرنے والی ٹیم نے زومبی نیٹ ورکس کے بارے میں تفصیلات جاننے کے لیے نئے سافٹ ویئر تیار کیے تاکہ ہائی جیک کیے جانے والے کمپیوٹروں کے بارے میں ڈیٹا جمع کیا جا سکے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||