BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 16 March, 2005, 12:42 GMT 17:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا

پاکستان میں وکلاء کی ہڑتال
جمعرات کے روز سپریم کورٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں بیشتر وکلاء نے مقامی عدالتوں کی کارروائی کا بائیکاٹ کیا اور اپنے مقدمات کی پیروی نہیں کی۔

وکلاء کی مقامی تنظیم کے رہنما ایڈوکیٹ طارق محمود جہانگیری نے بتایا کہ ان کی ہڑتال کا مقصد اسلام آباد کے جڑواں ضلع راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان میں وکلاء کے چیمبر گرائے جانے کے خلاف احتجاج کرنا تھا۔

وکلاء نے عدالتی احاطے کے اندر بعد میں جلوس بھی نکالا اور مطالبہ کیا کہ راولپنڈی کے ’ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، اور گوجر خان کے ’ایڈیشنل سیشن جج‘ کو برطرف کیا جائے۔

جلوس کے شرکاء نے کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر’ وکلاء کو انصاف دو اور تحفظ دو‘ جیسے نعروں کے علاوہ حکومت کے خلاف نعرے بھی درج تھے۔ انہوں نے اس حکومت کے خلاف نعرے بھی لگائے۔

وکلا نے اس موقع پر اعلان کیا کہ جمعرات کے روز سپریم کورٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

وکلاء کے چیمبر گرائے جانے کے خلاف منگل کے روز راولپنڈی کے وکلاء نے احتجاج کیا تھا جس دوران ان کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئی تھیں۔

پولیس نے وکلا کے جلوس پر آنسو گیس کے گولے پھینکے اور لاٹھی چارج کیا جبکہ وکلاءنے پولیس پر پتھراؤ کیا تھا۔

انتظامیہ کے مطابق گوجر خان میں کچھ وکلاء نے غیرقانونی طور پر اپنے چیمبر تعمیر کیے تھے اور راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے مقدمے کے سماعت کے بعد وکلا کے متعلقہ چیمبر گرانے کا حکم دیا تھا۔

اسلام آباد کی ضلعی عدالتوں میں بیشتر وکلا نے مقدمات نہیں چلائے جس کی وجہ سے کئی قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کو دشواری کا سامنہ کرنا پڑا۔

اطلاعات کے مطابق حکمران مسلم لیگ کے حامی وکلا ہڑتال کو ناکام بنانے کے لیے مختلف عدالتوں میں حاضر ہوئے اور اپنے مؤکلان کے مقدمات کی پیروی بھی کی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد