مبشر زیدی بی بی سی اردو ڈاٹ کام،اسلام آباد |  |
 |  وکلاء برداری سیاسی معاملات میں روائیتی طور پر فعل کردار ادا کرتی رہی ہے |
پاکستان میں وکلا کی سب سے بڑی تنظیم پاکستان بار کونسل نے دس جنوری کو صدر جنرل پرویز مشرف کے وردی نہ اتارنے کے فیصلے کے خلاف ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔ بار کونسل کا کہنا ہے کہ وکلا اکتوبر 1999 میں ملک میں فوجی حکومت کے قیام کے بعد سے آئین کی بالادستی، آزاد عدلیہ اور ملک میں مکمل جمہوری نظام کے لیے کوشاں ہیں اور اس سلسلے میں اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ وکلا نے یوم سیاہ کے بعد 29 جنوری کو کراچی میں آل پاکستان وکلا کنونشن بھی منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں صدر جنرل مشرف کے خلاف وکلا تحریک کے مستقبل کا تعین کیا جائے گا۔ کونسل نے صدر مشرف پر الزام لگایا کہ انہوں نے وردی نہ اتار کر نہ صرف آئین کی سنگین خلاف ورزی کی ہے بلکہ وہ قوم سے کیے گئے اپنےہی وعدے سے بھی پھر گئے ہیں۔ |