مبشر زیدی بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلا م آباد |  |
 |  پاکستان نے بھی گزشتہ سال دس ہزار بھارتی شائقین کو ویزا دیا تھا |
اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن نے اگلے ماہ سے بھارت میں شروع ہونے والی پاکستان بھارت کرکٹ سیریز کے لیے جلد ویزوں کے اجراء کے لیے دو خصوصی ویزا کاؤنٹر قائم کر دیے ہیں۔ بھارتی ہائی کمیشن کے پریس کاؤنسلر رمیش چندرا نے بتایا کہ کہ اس سیریز کے لیے بھارت دس ہزار کے لگ بھگ پاکستانی کرکٹ شائقین کو بھارت کا ویزا دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد میں بھارتی سفارت خانے میں دو خصوصی ویزا کاونٹرز نے کام شروع کر دیا ہے جبکہ لاہور میں پچیس سے اٹھائیس فروری تک اور کراچی میں مارچ کے پہلے ہفتے میں خصوصی ویزا کاؤنٹر قائم کردیے جائیں گے۔ کسی بھی پاکستانی جس کے پاس اس سیریز کے کسی بھی میچ کا ٹکٹ ہو گا اس کو چوبیسں گھنٹے کے دوران بھارت کا ویزا جاری کردیا جائیگا۔ اس سیریز کے ٹکٹ انٹرنیٹ کے ذریعے خریدے جا سکتے ہیں۔ گزشتہ سال پاکستان میں ہونے والی کرکٹ سیریز کے لیے پاکستان نے بھی دس ہزار بھارتی کرکٹ شائقین کو ویزے جاری کئے تھے۔ |