BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 15 February, 2005, 16:18 GMT 21:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’اضافی رابطوں پر بات ہو گی‘

نٹور، قصوری
بھارتی وزیرخارجہ کنور نٹور سنگھ اور پاکستانی وزیرخارجہ خورشید محمود قصوری
بھارت کے وزیر خارجہ کنور نٹور سنگھ پاکستان اور بھارت کے درمیان اعتماد کی فضا بحال کرنے کے سلسلے میں جاری مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے تین روزہ دورے پر منگل کی شام اسلام آباد پہنچے ہیں۔

کابل سے اسلام آباد پہنچنے والے بھارت کے وزیر خارجہ نے اپنے ابتدائی بیان میں سرینگر سے مظفرآباد تک بس سروس کی بحالی کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ پاکستان سے اضافی ٹرانسپورٹ رابطوں کی بحالی پر بات ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک تجارت سیکریٹری آئندہ ہفتے ملنے والے ہیں اور تجارت کے فروغ کے تعاون پر بات کریں گے۔

مہمان وزیر نے یہ بھی کہا کہ بھارت پاکستان سے گیس پائپ لائن لے جانے پر بھی رضامند ہے اور اس موضوع پر وہ پاکستانی قیادت سے بات کریں گے۔

کنور نٹور سنگھ نے مزید بتایا کہ آنے والے چند مہینوں میں میزائیل تجربات کی پپیشگی اطلاع دینے، کوسٹ گارڈز اور منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام سمیت مختلف معاملات کے بارے میں معاہدے ہوں گے۔

موسمی خرابی کے باعث ان کا دورہ افغانستان شروع میں مشکوک دکھایی دیاتا تھا مگر بعد میں ان کے طیارے کو کابل میں اترنے کی کلیئرنس مل گئی۔

بھارت کے وزیرخارجہ بدھ کی صبح سے اپنی باضابطہ مصروفیات کا آغاز کریں گےگ وہ صدر جنرل پرویز مشرف، وزیراعظم شوکت عزیز اور اپنے ہم منصب خورشید محمود قصوری سے ملاقاتیں کریں گے۔

مبصرین کا خیال ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کرنے کے بارے میں کوئی فوری پیش رفت تو اس دورے میں متوقع نہیں ہے۔ البتہ ان کے مطابق سرینگر سے مظفر آباد تک بس سروس کی بحالی کا اعلان ہوسکتا ہے۔

دریں اثناء منگل کی شام پاکستانی دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مظفرآباد اور سری نگر کے درمیان بس سروس شروع کرنے کا معاملہ سفری دستاویزات کی نوعیت کے مسئلہ پر اٹکا ہوا ہے۔ پاکستان کا موقف ہے کہ مظفرآباد اور سری نگر کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کو پاسپورٹ کی جگہ خصوصی سفری دستاویزات جاری کی جائیں۔ جبکہ بھارت پاسپورٹ کے استعمال پر زور دے رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق اس معاملے میں کسی بھی ’بریک تھرو، ہونے کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ بھارت اپنے موقف میں کتنی لچک پیدا کرتا ہے۔

اس دورے کے دوران نٹور سنگھ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ شہر یار خان سے بھی ملاقات کریں گے جس میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت کے حوالے سے معمالات کو طے کیا جائے گا۔

توقع ہے کہ اس ملاقات میں احمد آباد میں ٹیسٹ منعقد کرانے کے مسئلہ پر بھی بات ہو گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے احمد آباد میں ٹیسٹ میچ کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد