BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 21 June, 2004, 09:47 GMT 14:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نٹور سنگھ، قصوری ملاقات
نٹور سنگھ خورشید قصوری
خورشید قصوری نے کہا کہ پاکستان امن کوششوں کو آگے بڑھانا چاہتا ہے
وزیر خارجہ خورشید قصوری نے پاکستانی اور بھارتی جوہری پروگراموں کا دفاع کیا ہے اور کہا ہے کہ دونوں ممالک ذمہ دار جوہری طاقتیں ہیں۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کے دونوں ممالک کئی سالوں سے التوا کا شکار رہنے والے کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کے خواہش مند ہیں۔

انہوں نے یہ بات اپنے بھارتی ہم منصب نٹور سنگھ سے ملاقات کے بعد اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئی کہی۔ اڑھائی گھنٹے تک جاری رہنے والی اس ملاقات کے بعد مسٹر قصوری نے دونوں ملکوں کے درمیان جاری امن کوششوں کو حوصلہ افزاء قرار دیا اور کہا کہ اس سلسلے میں اعتماد کی فضا قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

ہندوستان میں نئی کانگریس حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان وزرائے خارجہ کی سطح پر ہونے والی یہ پہلی ملاقات ہے۔

نٹور سنگھ خورشید قصوری
قصوری نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن سے پہلے کشمیر کے مسئلے کا حل بہت ضروری ہے۔
مسٹر خورشید قصوری نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ ہندوستانی وزیر خارجہ سے ملاقات سے انہیں کافی حوصلہ ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران انہوں نے اپنی اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ وہ بی جے پی حکومت کی شروع کردہ امن کوششوں کو آگے بڑھائیں گے اور اس بات سے میری بہت ہمت افزائی ہوئی ہے۔

مسٹر خورشید قصوری نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ مسٹر نٹور سنگھ سے ان کی ملاقات سے دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد کی بحالی میں مدد ملے گی کیونکہ دونوں ملک اس امر سے آگاہ ہیں کہ انہیں بڑے بڑے مسائل کا سامنا ہے۔

مسٹر خورشید قصوری نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن سے پہلے کشمیر کے مسئلے کا حل بہت ضروری ہے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان امن کوششوں کو آگے بڑھانا چاہتا ہے۔

’میں حکومت پاکستان کی طرف سے یہ بات واضح کرنا چاہتا ہوں کے ہم مسائل کو حل کرنا چاہتے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ ہندوستان کی حکومت کی جانب سے بھی ایسی ہی خواہش موجود ہو گی۔‘

’مسٹر نٹور سنگھ سے ملاقات کے بعد مجھے بھی اس بات کا یقین ہونے لگا ہے کہ ہندوستانی حکومت بھی دوطرفہ مسائل کا حل چاہتی ہے۔‘

ملاقات کے بعد بھارتی وزیر خارجہ نٹور سنگھ نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ خورشید قصوری سے ان کی ملاقات بہت مفید اور دوستانہ ماحول میں ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران اس بات پر اتفاق کا اظہار کیا گیا کہ دونوں رہنما رابطوں کا یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد