BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 13 January, 2005, 13:47 GMT 18:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مذہبی کشیدگی، سکردو میں کرفیو

News image
ہفتے کے روز گلگت میں قاتلانہ حملے میں زخمی ہو جانے والے شیعہ رہنما آغا ضیاء الدین رضوی جمعرات کو راولپنڈی کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے جس کے بعد علاقے میں کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

وفاقی وزیر برائےامورِ کشمیر فیصل صالح حیات نے بی بی سی کو بتایا کہ گلگت کے علاوہ سکردو میں بھی کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت، ہنزہ، چلاس اور سکردو میں فوج اور نیم فوجی دستوں کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔

تحریک جعفریہ کی طرف سے جمعہ کے روز پرامن احتجاجی مظاہروں کی کال بھی دی گئی ہے۔

فیصل صالح حیات نے کہا کہ گلگت اور نواحی علاقوں میں آغا ضیاء الدین کی ہلاکت پر لوگوں کا ردِ عمل فطری ہے لہذا اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ وہاں فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات نہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اگر جمعہ کے روز ہونے والے مظاہروں میں شرکاء نے توڑ پھوڑ کی تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ فیصل صالح حیات نے کہا ہے کہ انہوں نے خود گلگت میں مقامی رہنماؤں سے بات کی ہے کہ وہ لوگوں کو پرامن رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ آغا ضیاء الدین کے جنازے میں صرف ان کے خاندان کے لوگوں اور قریبی دوستوں کو شرکت کی اجازت ہو گی اور اس موقع پر کرفیو بدستور نافذ رہے گا۔

پینتالیس سالہ آغا ضیاالدین رضوی گلگت میں شیعہ مسلک کی سب سے بڑی مسجد امامیہ کے پیش امام اورگلگت میں مذہبی نصاب میں تبدیلی کے خلاف چلنے والی تحریک کے لیڈر تھے۔

News image

ان پر ہفتے کو قاتلانہ حملے میں ان کے دو باڈی گارڈ ہلاک ہوئے تھے جبکہ ان کے سر میں دو گولیاں لگی تھیں اور انہیں پیر کو گلگت سے راولپنڈی منتقل کیا گیا تھا۔

ان پر حملے کے بعد گلگت میں ہونے والے ہنگاموں میں بارہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ گلگت میں حکام نے ہنگاموں کے بعد سے کرفیو نافذ کر دیا تھا جس میں پچھلے دو دنوں سے دو گھنٹے کی نرمی کا اعلان کیا گیا تھا۔

ان کی لاش ایک فوجی ہیلی کاپٹر میں گلگت لے جائی جا رہی تھی لیکن خراب موسم کے باعث ہیلی کاپٹر کو واپس بھیج دیا گیا ہے۔ تاہم گلگت میں حالات کشیدہ ہیں اورحکام نے کرفیو میں نرمی کا فیصلہ بھی واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔

آغا ضیاالدین 1998 میں شمالی علاقہ جات میں مذہبی نصاب میں تبدیلی کے خلاف مظاہرے کر رہے تھے اورگزشتہ ماہ اسلام آباد آئے تھے جہاں انہوں نے وفاقی وزارت تعلیم کے حکام سے نصاب میں تبدیلی کے حوالے سے مذاکرات کیے تھے جو ناکام رہے تھے۔

حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ آغا ضیاء الدین پر حملے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت کر لی گئی ہے اور اس کا تعلق پشاور سے بتایا جا رہا ہے۔

تاہم شمالی علاقہ جات کے وفاقی وزیر فیصل صالح حیات کا کہنا ہے کہ آغا ضیاء الدین پر حملہ فرقہ وارانہ دہشت گردی نہیں ہے۔

بدلتا ہوا پاکستان
پاکستانی جدید تبدیلیوں کے عادی ہو رہے ہیں
فرقہ وارایت زوروں پر
بلوچستان میں فرقہ وارانہ تشدد میں اضافہ ہوا
بلوچستانبلوچستان جلتا ہے
بلوچوں کے خلاف کارروائی پر حسن مجتبیٰ
آزادی یا سانحہ
پاکستانی میڈیا، بنگلہ دیش کی آزادی اور فوج
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد