BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 28 December, 2004, 12:47 GMT 17:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
زرداری کو نیا پاسپورٹ جاری

آصف زرداری
پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کے شوہر آصف علی زرداری کو وزارت داخلہ کی ہدایت پر نیا پاسپورٹ جاری کر دیا گیا ہے اور ان کا نام بھی ایگزٹ کنٹرول لسٹ یعنی ای سی ایل سے نکال دیا گیا ہے جس کے بعد وہ بیرون سفر کر سکیں گے۔

زرداری کے وکیل فاروق نائیک نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ پاسپورٹ منگل کو کراچی کے پاسپورٹ آفس سے جاری کیا گیا جو آصف زرداری کو مل گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں وفاقی وزارت داخلہ نے آگاہ کیا کہ زرداری کا نام ای سی ایل سے بھی نکال دیا گیا ہے۔

بلاول ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آصف زرداری جلد ہی دبئی جائیں گے جہاں وہ اپنی اہلیہ بینظیر بھٹو اور بچوں سے ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو1999 سےخود ساختہ جلاوطنی کی زندگی گزار رہی ہیں۔

فاروق نائیک نے بتایا کہ زرداری کا پاسپورٹ 1996 میں بینظیر حکومت کے خاتمے پر ضبط کیا گیا تھا اور زرداری کا نام ای سی ایل پر 2002 میں ڈالا گیا تھا۔

زرداری کو اس سال 22 نومبر کو رہا کیا گیا تھا مگر انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت کی طرف سے ان کی ضمانت کی منسوخی پر انہیں اس ماہ کیا اکیس تاریخ کو پھر گرفتار کر لیا گیا تھا مگر سندھ ہائی کورٹ نے اگلے ہی دن ان کی ضمانت بحال کر دی جس کے بعد ان کو دوبارہ رہا کر دیا گیا تھا۔

زرداری کے وکیل کا کہنا تھا کہ وہ سندھ ہائی کورٹ میں دائر اس آئینی درخواست کو واپس لے رہے ہیں جس میں زرداری کو پاسپورٹ نہ جاری کرنے کے حکومتی اقدام کو چحلنج کیا گیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد