BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نئے پاسپورٹ کی درخواست رد

زرداری
زرداری کو آٹھ برس کی اسیری کے بعد 22 نومبر کو کراچی میں رہا کیا گیا تھا
پاکستان پیپلز پارٹی کے حال ہی میں رہا ہونے والے رہنما اور سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کے شوہر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاسپورٹ آفس نے ان کے نئے پاسپورٹ کے اجراء کی درخواست رد کر دی ہے۔

آصف زرداری نے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ پاسپورٹ آفس کے مطابق جب تک ان کا نام ای سی ایل یا ایکسٹ کنٹرول کی فہرست میں موجود ہے ان کا نیا پاسپورٹ نہیں بن سکتا۔

یاد رہے کہ طویل اسیری کے دوران ان کے گزشتہ دونوں پاسپورٹس کی معیاد ختم ہو گئی تھی۔ زرداری کے بقول وہ ماضی میں ایک سفارتی اور ایک نجی پاسپورٹ استعمال کرتے رہے ہیں۔

مسٹر زرداری کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میس جب تک کوئی نئی پیش رفت نہیں ہوتی وہ اپنے خاندان سے ملنے دبئی نہیں جا سکتے اور اب نئی حکمت عملی تیار کریں گے۔

پچھلے دنوں اس طرح کی خبریں گردش کر رہی تھیں کہ آصف علی زرداری کا نام ای سی ایل سے ہٹایا جانے والا ہے اور وہ ایک لمبے عرصے کے بعد اپنے اہل خانہ سے ملنے دبئی جانے والے ہیں۔

آصف علی زرداری کو آٹھ برس کی اسیری کے بعد بائیس نومبر کو کراچی میں رہا کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد