BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 16 December, 2004, 15:25 GMT 20:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاسپورٹ، زرداری کی آئینی درخواست

آصف زرداری
آصف زرداری کی نئے پاسپورٹ کی درخواست مسترد کر دی گئی تھی
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم بے نظیربھٹو کے شوہر آصف علی زرداری نےایگزٹ کنٹرول لسٹ یعنی ای سی ایل سے نام خارج کرنے اور نیا پاسپورٹ جاری کرنے کے سندھ ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی ہے۔

اس درخواست میں جو فاروق ایچ نائیک ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی ہے وفاق، ایف آئی اے ایمگریشن ونگ کراچی ایرپورٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور کراچی ریجن کے پاسپورٹ سیل کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے آصف علی زرداری کا نام فوری طور پر خارج کیا جائے اور فریقین کو ان کا پاسپورٹ جاری کرنے کی ہدایت کی جائے تاکہ وہ کسی رکاوٹ کے بغیر بیرون ملک سفر کرسکیں۔

پانچ نومبر 1996 کو بے نظیربھٹو حکومت کی برطرفی کے بعد آصف زرداری کا پاسپورٹ ضبط کرلیا گیا تھا اور وہ مختلف مقدمات میں گرفتار کرلیے گئے تھے۔ وہ حال ہی میں ضمانت پر رہا ہونےہیں۔

آصف زرداری کا کہنا ہے کہ انہوں نے نئے پاسپورٹ کے اجرا کی درخواست دی تھی جو ان کے بقول اس جواز کے تحت مسترد کردی گئی کہ ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہے جبکہ حکومت کا کہنا ہے کہ اسے اس قسم کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد