زرداری کوسکیورٹی فراہم کرنے کا حکم | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور بے نظیربھٹو کے شوہر آصف علی زرداری کو نہ صرف نجی سکیورٹی گارڈز رکھنے کی اجازت دے دی ہے بلکہ حکومت کو بھی ان کی حفاظت کے لئے سکیورٹی فراہم کرنے کو کہا ہے۔ آصف زرداری نے سندھ ہائی کورٹ میں اپنی حفاظت کے سلسلے میں پٹیشن دائر کی تھی اور انہوں نے خود اپنی وکالت کی اور دلائل دیے۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ حکومتی اہلکاروں کے بیانات ریکارڈ پر ہیں کہ ان کی جان کو خطرہ ہے جب وہ جیل میں تھے تو انہیں مقدمات کی سماعت کے لئے بھاری سکیورٹی میں لایا لے جایا جاتا تھا، لیکن اب نہ نجی سکیورٹی رکھنے کی حکومت اجازت دے رہی ہے اور نہ ہی حکومت خود سکیورٹی فراہم کررہی ہے۔ اس پر ڈویژن بنچ نے جو چیف جسٹس سید سعید اشہد اور جسٹس مقبول باقر پر مشتمل تھا حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اپنے عبوری فیصلے میں حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ آصف علی زرداری کو سکیورٹی فراہم کرے۔ اس کے علاوہ عدالت نے آصف علی زرداری کو اپنے سکیورٹی گارڈز رکھنے اور حفاظت کے پیش نظر سیاہ شیشوں والی گاڑی استعمال کرنے کی اجازت بھی دے دی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||