BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 30 August, 2004, 14:32 GMT 19:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’فرقہ واریت پنجاب سے آئی‘جام

جام یوسف
وزیراعلیٰ جام یوسف کراچی پریس کلب میں خطاب کیا
بلوچستان کے وزیر اعلی جام محمد یوسف نےم کہا ہے ’صوبہ میں فوجی چھاؤونیوں کا قیام قومی دفاعی تقاضوں کے عین مطابق ہے اور یہ عمل کسی دباؤ کا شکار نہیں ہو گا‘۔

جام محمد یوسف نے پیر کو کراچی پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ جو لوگ ان چھاؤنیوں کے قیام کے مخالف ہیں ان کے دراصل اپنے مفادات ہیں۔

صوبہ بلوچستان کی موجودہ امن و امان سے متعلق صورتحال اور تخریب کاری کے واقعات پر صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئےان کہنا تھا کہ ان کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں جو پاکستان اور اس کی سالمیت کے دشمن ہیں۔

انہوں نے صوبے میں موجودہ تخریب کاری اور علیحدگی پسند تحریکوں کے سر اٹھانے کے بارے میں بھارتی خفیہ ادارے را کو بھی مورد الزام ٹھہرایا۔

جام محمد یوسف کا کہنا تھا کہ صوبے کی عوام کو غربت کے باعث چند روپوں میں خرید کر ایسی کارراوائیاں کرانا کچھ زیادہ محنت طلب کام نہیں ہے۔

اس سوال پر کہ تخریب کاری میں ملوث افراد کے کیمپوں پر مارے گئے چھاپے کس قدر کامیاب رہے، ان کا کہنا تھا کہ ان کیمپوں سے کی جانے والی گرفتاریوں سے نہ صرف جدید اسلحہ برآمد کیا جا سکا ہے بلکہ ایسے جدید آلات بھی ملے ہیں جو کمیونیکیشن یا رابطوں کو تیز تر بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

انہی کیمپوں کے سے بازیاب ہونے والے سامان کے بارے میں مزید تفصیل فراہم کرتے ہوئے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسا لٹریچر یا تحریری مواد بھی ہاتھ آیا ہے جو عوام کو علیحدگی پسندی پر اکساتا ہو۔

جہاں تک صوبے بلوچستان میں ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات کا تعلق ہے تو جام محمد یوسف کا کہنا تھا کہ اس میں مقامی ہاتھ نہیں ہے کیونکہ بلوچ قوم امن پسند ہے۔ ان کے بقول اس میں وہ افراد ملوث ہیں جنہوں نے صوبہ پنجاب سے نقل مکانی کر کے بلوچستان میں سکونت اختیار کی ہے۔

واضح رہے کہ صوبہ بلوچستان میں فوجی چھاؤنیوں کے قیام پر دو ہفتے سے زائد عرصے سے مخالفانہ کارروائیاں جاری ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد