BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 30 August, 2004, 07:37 GMT 12:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
خضدار: اہلکاروں کی فائرنگ، دو ہلاک

فرنٹیئر کانسٹیبلری
بلوچستان کے شہر خُضدار کے قریب نال کے علاقے میں ایک نیم فوجی دستے کے اہلکاروں کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔

خضدار کے علاقے میں سیکیورٹی اہلکار ان حملہ آوروں کی تلاش میں سرگرداں ہیں جنھوں نے اس ماہ کے اوائل میں فائرنگ کرکے پانچ فوجیوں سمیت چھ افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

گزشتہ رات فرنٹیئر کانسٹیبلری یعنی نیم فوجی دستے کے اہلکاروں نےگشت کے دوران ایک گاڑی میں سوار کچھ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن انہوں نے بھاگ جانے کی کوشش کی۔

دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ بعض ذرائع نے بتایا ہے کہ گاڑی میں سوار رحیم نامی شخص نے گاڑی روک دی تھی۔ ایف سی کے اہلکاروں نے ان کے محافظوں سے اسلحہ طلب کیا لیکن انھوں نے انکار کر دیا اور ان ک ایف سی کے اہکاروں سے تلخ کلامی ہوگئی جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوا گیا جبکہ ایک شخص فرار ہونے میں کامیاب ہوا ہے۔ زخمی کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ فرنٹیئر کور کے حکام نے اس بارے میں کسی قسم کا کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

ادھر بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ جن لوگوں پر فائرنگ کی گئی وہ پر امن شہری تھے ۔

انھوں نے بتایا ہے کہ ایف سی کی گاڑیاں وڈھ سے ان کے تعاقب میں تھیں اور یہ سب کچھ ایک باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ہوا ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ فائرنگ کے کافی دیر بعد تک زخمیوں کو طبی امداد فراہم نہیں کی گئی جس پر دو افراد خضدار پہنچنے سے پہلے دم توڑ گئے۔

انھوں نے کہا ہے کہ گاڑی میں سوار دو افراد تاحال لا پتہ ہیں۔اختر مینگل نے کہا ہے کہ حکومت ایک طرف مذاکرات کی دعوت دیتی ہے تو دوسری جانب معصوم شہریوں پر فائرنگ کر دی جاتی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایسی قوتیں ہیں جو نہیں چاہتیں کے صوبے میں امن قائم ہو۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ خضدار کے واقعہ کے حوالے سے جس میں پانچ فوجی ہلاک ہو گئے تھے سردار اختر مینگل ان کے بھائی جاوید مینگل اور ان کی جماعت کے قائدین اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیاتھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد