BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 16 August, 2004, 05:46 GMT 10:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فرنٹیئر کور پر حملہ، چار اہلکار ہلاک

فرنٹیئر کانسٹیبلری
سوئی اور ڈیرہ بگٹی میں سرکاری املاک پر راکٹ داغنے اور فائرنگ کا سلسلہ کافی دنوں سے جاری ہے
بلوچستان کے شہر سوئی میں نا معلوم افراد نے فرنٹیئر کور کے ایک قافلے پر حملہ کیا ہے جس میں چار اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔

یہ حملہ پیر کو صبح سویرے ہوا۔ ایف سی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ قافلے میں شامل آخری گاڑی کو ایک راکٹ لگا ہے جس سے اس میں سوار چار اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔

یہ قافلہ سوئی سے سندھ کے علاقے کشمور کی طرف جا رہا تھا۔ایف سی کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔علاقے میں حالات انتہائی کشیدہ بتائے گئے ہیں ۔

اس واقعہ کے بعد متعلقہ علاقے میں شدید فائرنگ ہوئی ہے۔ہلاک ہونے والے اہلکاروں کے نام نواز، نائب وحید، لانس نائیک خلیل اور سپاہی رفیق بتائے گئے ہیں۔

ادھر سوئی سے یہ اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کہ رات ایک گاڑی پرنامعلوم افراد نے فائرنگ کی تھی جس سے دو اہلکار زخمی ہوگئے تھے لیکن سرکاری ذرائع سے تاحال اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

یہ اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کہ رات فائرنگ کے تبادلہ میں بجلی کے کھمبوں اور تاروں کو شدید نقصان پہنچا ہے جس سے ڈیرہ بگٹی اور کچھ علاقوں کو بجلی کی ترسیل معطل ہے۔

سوئی اور ڈیرہ بگٹی میں کافی عرصہ سے راکٹ داغنے اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے لیکن اب تک اس میں جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی تھیں۔

یاد رہے کہ بلوچستان میں قوم پرست جماعتیں صوبے میں فوجی چھاؤنیوں کے قیام اور گوادر میگا پراجیکٹ کی مخالفت کر رہی ہیں۔

بلوچ قوم پرست جماعتوں کا کہنا ہے کہ تربت اور گوادر جیسے دور دراز علاقوں میں فوجی کارروائی کی جا رہی ہے۔

دوسری طرف وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے گزشتہ روز کہا تھا کہ بلوچستان میں کسی قسم کا کو ئی فوجی آپریشن نہیں کیا جا رہا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد