شائستہ عالمانی ، ناروے میں پناہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
شائستہ عالمانی اور ان کے شوھر بلخ شیر بدھ کی درمیانی شب کو ناروے روانہ ہو گئے جہاں انہوں نے سیاسی پناہ حاصل کر لی ہے۔ کراچی ائرپورٹ پر امیگریشن حکام نے تصدیق کی ہے کہ شائستہ اور بلخ شیر گزشتہ شب کراچی سے براستہ دبئی ناروے کے شہر اوسلو روانہ ہو گئے ہیں۔ شائستہ اور بلخ شیر نے پچھلے برس محبت کی شادی کر لی تھی۔ ان کا تعلق صوبہ سندھ کے عالمانی اور مہر قبیلوں سے ہے جن میں اس شادی کے بعد تنازع پیدا ہو گیا تھا۔ بعد میں یہ معاملہ سندھ ہائی کورٹ میں چلا گیا تھا جہاں عدالت نے انہں بری کر دیا تھا۔ تاہم انہیں مسلسل قتل کی دھمکیاں مل رہی تھیں ۔ حکومت سندھ نے شائستہ عالمانی کو سندھ پولیس میں اسسٹنٹ سب انسپیکٹر بھرتی کرنے کا وعدہ کیا تھا تاہم انہیں کانسٹبل کی نوکری دی گئی تھی۔ بعد میں شائستہ اور بلخ شیر نے متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ صوبہ سندھ میں محبت کی شادیاں اور اس کے بعد قبیلوں کے درمیان تنازعوں کے نتیجے میں شادیاں کرنے والوں سمیت کئی افراد قتل ہو چکے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||