BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 07 July, 2004, 07:05 GMT 12:05 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شوکت عزیز کی مٹھی آمد
شوکت عزیر
شوکت عزیز نے گزشتہ روز اٹک سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے
وفاقی وزیر خزانہ شوکت عزیز تھر پارکر کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر مٹھی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 229 سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لیے پہنچ گئے ہیں۔

یہ نشست ان کے لیے ارباب غلام رحیم کے بھانجے ارباب ذکا اللہ نے خالی کی ہے اور اس پر اٹھارہ اگست کو انتخابات ہوں گے۔

مٹھی سے بی بی سی کے نامہ نگار علی حسن نے بتایا کہ وہاں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور شوکت عزیز منگل کی شام کراچی پہنچے تھے۔

کراچی میں بی بی سی اردو ڈاٹ کام کے نامہ نگار حسین عسکری نے اطلاع دی تھی کہ چودھری شجاعت اور شوکت عزیز کی آمد پر شہر کی کئی اہم شاہراہوں کو حفاظتی اقدامات کے طور پر عام ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا جس کی وجہ سے شہر میں جگہ جگہ ٹریفک جام ہو گیا۔

شہر میں یہ صورتحال کئی گھنٹے جاری رہی۔ ٹریفک میں پھنسے ہوئے لوگ حکومت اور انتظامیہ کو برا بھلا کہہ رہے تھے ۔ عام لوگوں کا کہنا تھا کہ صدر اور وزیر اعظم کی آمد کے موقح پر ہمیشہ یہی صورتحال ہوتی ہے۔

صدر پرویز مشرف اور سابق وزیر اعطم ظفر اللہ جمالی سمیت کئی سربراہان مملکت اکثر کہتے رہے ہیں کہ ان کی شہر میں آمد کے موقح پر حفاظتی اقدامات کے نام پر عام لوگوں کو پریشان نہ کیا جائے۔ تاہم جب بھی وہ شہر میں آتے ہیں شہر کی کئی اہم شاہراہوں کو بند کر دیا جاتا ہے جس سے عام لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد