BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 01 June, 2004, 22:35 GMT 03:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سینما مالکان: انڈین فلمیں ورنہ ہڑتال

بھارتی فلم دیوداس
پاکستان کے سینما مالکان کا خیال ہے کہ بھارتی فلمیں ہی انہیں درپیش بحران کو دور کر سکتی ہیں
سینما مالکان نے دھمکی دی ہے کہ اگر حکومت نے بھارتی فلموں کی درآمد کی اجازت نہ دی تو صوبہ بھر کے سینما گھر گیارہ جون سے ہڑتال پر چلے جائیں گے۔

یہ فیصلہ پاکستان فلم ایگزیبٹرز ایسوسی ایشن کے ایک ہنگامی اجلاس میں کیا گیا جو لاہور کے پلازہ سینما میں منعقد ہوا۔

اس فیصلے کی توثیق سات جون کو لاہور کےنغمہ سینما میں منعقد ہونے والے جنرل باڈی کے اجلاس میں کی جائے گی۔

اس بات کا اعلان پاکستان فلم ایگزبیٹرز ایسوسی ایشن کی ایکشن کمیٹی کے چیرمین زوریز لاشاری نے اجلاس کے اختتام پرکیا-

انہوں نے کہا کہ جنرل باڈی کے اجلاس میں صوبہ پنجاب اور صوبہ سرحد کے تمام سینما مالکان کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں باقاعدہ منظوری لی جائے گی کہ دونوں صوبوں میں تمام سینما گھر گیارہ سے سترہ جون تک بند رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ فلم ایگزبیٹرز ایسوسی ایشن کے چیرمین ریاض ملک سے بھی اس سلسلے میں رابطہ کیا گیا ہے اور انہیں کہا گیا ہے کہ وہ سندھ جنرل باڈی کا اجلاس بلا کر ہڑتال کی منظوری لیں-

زوریز لاشاری نے اپنے مطالبات دہراتے ہوئے کہا کہ اگر سینما انڈسٹری کو بچانا ہے تو فوری طور پر پاکستانی سینما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش کی اجازت دی جائے۔ غیر قانونی فلموں کا کاروبار روکنے کے لیے کیبل والوں کے خلاف آپریشن کیا جائے۔ پنجاب میں تفریحی ٹیکس بالکل ختم کر دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں سے سینما انڈسٹری بحران کا شکار ہے اور ہم حکومت کی توجہ اس بحران کی طرف بار بار دلا چکے ہیں مگر ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے حکومت کو اس انڈسٹری کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے-

’ہم مایوس ہو چکے ہیں اور ہڑتال کا فیصلہ بھی ہم نے مایوسی کے عالم میں کیا ہے‘-

انہوں نے کہا کہ فلمسازی کا کام عملاً رک چکا ہے اور کوئی پروڈیوسر فلم بنانے کو تیار نہیں- ان حالات میں بھارتی فلمیں ہی بحران ختم کر سکتی ہیں-

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد