BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 18 March, 2004, 10:04 GMT 15:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لالی وڈ دو دھڑوں میں بٹ گئی

ریما
ریما نے حال ہی میں بھارت کا دورہ کیا ہے اور بالی وڈ کی کئی ممتاز شخصیات سے ملی ہیں
بھارت کے ساتھ مشترکہ فلم سازی اور کاروبار کے معاملے پر پاکستان کی فلمی صنعت دو گروہوں میں منقسم ہو گئی ہے۔

اگرچہ اس موضوع پر بحث کا آغاز تو دو ماہ قبل ہندوستانی فلمساز ساون کمار کے قیادت میں ایک وفد کی پاکستان آمد کے اعلان کے ساتھ ہی ہو گیا تھا لیکن اس میں شدت فلمساز امجد فرزند کی قیادت میں ایک بیس رکنی پاکستانی وفد کی بھارت روانگی سے آئی۔

اس وفد میں سجاد گل، جمشید ظفر، شوکت زمان، سنگیتہ، اداکار و ہدایتکار شان، اداکار و ہدایتکار جاوید شیخ شامل ہیں۔

جیسا ہی اس وفد نے ہندوستان جانے کا اعلان کیا تو مووی آرٹسٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین یوسف خان، فلم ڈائریکٹر ایسوسی ایشن کے چیئرمین اسلم ڈار، ایم پی اے اور فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین احد ملک، فلم ساز اور تقسیم کار سہیل سمیت پر مشتمل ایک متحارب دھڑا سامنے آ گیا جس نے بھارت کے ساتھ فلمی کاروبار کو سخت کا نشانہ بنایا۔

دیوداس
لالی وڈ کے ایک دھڑے کا خیال ہے کہ بھارتی فلمیں سنیما گھروں کی رونق واپس لا سکتی ہیں
ماپ کے چیئرمیں یوسف خان نے کہا کہ ہم بھارت کے ساتھ مشترکہ فلمسازی اور فلمی کاروبار کے خلاف ہیں اور خبردار کرتے ہیں کہ بھارت کے ساتھ مشترکہ فلمسازی ہونے دیں گے نہ پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش ہونے دی جائے گی۔

الطاف حسین نےتو یہاں تک کہہ دیا کہ اگر دونوں ثقافتوں کو یکجا ہی کرنا تھا تو الگ ملک بنانے کی کیا ضرورت تھی؟

دوسری طرف بھارت کا دورہ کرنے والے گروپ کا موقف ہے کہ حالیہ دورے میں مشترکہ فلمسازی یا فلمی کاروبار کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی بلکہ ان کے دورے کا اصل مقصد ممبئی میں پندرہ سے سترہ مارچ تک منعقد ہونے والے گلوبل انٹرٹینمنٹ کنونشن میں شرکت تھا۔

اس گروپ کے مطابق جہاں تک بھارت کے ساتھ مشترکہ فلمسازی کا تعلق ہے تو وہ حکومت پاکستان کی جانب سے کوئی واضح پالیسی مرتب کئے جانے کے بعد ہی ممکن ہو سکے گا۔

News image
اداکارہ میرا بھارتی فلم ’نگاہیں‘ میں کام کر رہی ہیں

وفد کے چیئرمین میاں امجد فرزند نے اپنے دورے کو ایک کامیاب دورہ قرار دے رہے ہیں۔

ہندوستان سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستانی وفد کا ممبئی میں پرجوش خیرمقدم کیا گیا۔

ائیرپورٹ پر ہیما مالنی، دھرمندر اور یش چوپڑا سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے استقبال کیا۔

بعد ازاں ہیما مالنی اور دھرمیندر اور یش چوپڑا نے بھی عشاییے پر مدعو کیا جس میں بڑی تعداد میں فلمی شخصیات نے شرکت کی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد