بولان: ٹرین پر راکٹ حملہ، دو افراد ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے تقریباً چالیس کلومیٹر جنوب مشرق میں بولان کے علاقے میں ایک مسافر ٹرین پر راکٹ حملہ کیا گیا ہے جس میں دو افراد ہلاک اور انیس زخمی ہوئے ہیں۔
کوئٹہ میں ریلوے کنٹرول روم کے ذرائع نے بی بی سی کو بتایا کہ کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی ٹرین جعفر ایکسپریس پر بولان کے علاقے میں راکٹ داغا گیا جس سے ٹرین کا انجن تباہ ہوگیا۔
انجن کے تباہ ہونے کے بعد رکی ہوئی ٹرین پر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی جس سے دو مسافر ہلاک ہوگئے۔
ہلاک ہونے والے مسافروں کی اب تک شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بولان میں فائرنگ کے ایک واقعے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ افراد سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوئے تھے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
فرنٹیئر کور بلوچستان کے ذرائع کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر فرنٹیئر کور اور قانون ناٖفذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکار کنبڑی ڈیم کے علاقے میں گشت پر تھے کہ مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کی۔







