’کچھ غیر ملکی ایجنسیاں اور لوگ پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں‘

،تصویر کا ذریعہAFP
پاکستان فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ بعض لوگ اور غیر ملکی کی خفیہ ایجنسیاں ہمارے ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں اور فوج پر تنقید کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ فوج کو اپنے عزائم کی راہ میں رکاوٹ سمجھتے ہیں۔
یہ باتیں انھوں نے خیبرایجنسی کے علاقے راجگال میں سرحدی چوکی پر مارے جانے والے فوجی اہلکار لیفٹیننٹ ارسلان عالم کے والدین سے ملاقات کے بعد کہی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فوج ملک کے بہترین مفاد میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرتی رہے گی اور تمام چیلنجوں میں قوم کے شانہ بشانہ کھڑی رہے۔
’پاکستان کا دشمن ہمارا دشمن ہے۔‘
جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ملک میں امن کی بحالی اور قانون کی حکمرانی کے عزم کا اعادہ کیا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر باجوہ کا کہنا تھا کہ 'غیرملکی دشمن ایجنسیاں پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور یہ پاکستانی فوج پر تنقید کرتے ہیں۔‘
تاہم انھوں نے واضح کیا کہ ’فوج پاکستان کے بہترین مفاد میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔‘
بیان کے مطابق جنرل باجوہ نے کہا کہ فوج ہرقسم کے چیلنج میں قوم کےساتھ کھڑی رہے گی۔
خیال رہے کہ پاکستان فوج نے حال ہی میں وادی راجگال میں آپریشن خیبر فور کو مکمل کرکے علاقے کو شدت پسندوں سےخالی کروایا تھا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق اس آپریشن کے دوران 52 شدت پسندوں کو ہلاک ہوئے جبکہ چار نے ہتھیار ڈالے۔









