BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 25 April, 2006, 15:15 GMT 20:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’وعدوں کے جفادار یہ سیاستدان‘

بینظیر بھٹو اور نواز شریف
سابق وزرائے اعظم بینظیر بھٹو اور نواز شریف ملاقات نے لندن میں ملاقات کی ہے
بینظیر بھٹو اور نواز شریف ملاقات نے، بقول ان کے’چارٹر آف ڈیمو کریسی‘ کو جنم دیا ہے۔ نہ جانے ایسے وعدے وعید پہلے بھی ان لوگوں نے ایک دوسرے سے اور پاکستان کے عوام سے بارہا کیے ہیں۔ یہ وعدوں کے جفادار سیاستدان۔

ان صاحب و صاحبہ کو تاریخ نے پاکستان اور اس کے عوام کی ’قسمت کے مالک‘ ہونے کے، ترتیب وار، تین اور دو مرتبہ مواقع دیے تہے لیکن انہوں نے عوام کے تاریک بخت میں اضافہ ہی کیا۔ اصل میں حافظہ نہ فقط اخبار پڑھنے والوں کا خراب ہوتا ہے بلکہ اخبار والوں کا بھی۔ اس سے زیادہ نا اہلی اور کیا ہو سکتی ہے کہ آپ ملک کے وزیراعظم ہوں اور اور آپ کا بھائی، آپ ہی کے وزیراعلی، پولیس اور وزیر داخلہ کے ہاتھوں آپ ہی کے گھر سے دو سو قدموں کے فاصلے پر ’پلس مقابلے‘ میں مارا جائے اور آپ اپنی کرسی پر براجماں رہنے پر مصر ہوں۔ جہموریت کا چارٹر وہ دے رہے ہیں جنہوں نے خاتون ایڈیٹر رضیہ بھٹی کے گھر پر آدھی رات کو دستک دلوائی اور نجم سیٹھی اور بہت سے صحافیوں کو گرفتار کروایا۔ یہ رہا ان رہنمائوں کا ’چارٹر آف ڈیمو کریسی‘۔ سرے میں ان کے مینشن اور پارک لین میں فلیٹ ہیں اور پاکستان کے غریب عوام کے دکھوں پر ان کی اشک سوئی ہے کہ رکنے کا نام نہیں لیتی۔

حال ہی میں امریکہ میں مقیم پاکستان کے ایک سابق پولیس افسر حسن عباس رضا نے اپنی کتاب ’پاکستان: ڈرفٹنگ ٹو ایکسٹریمزم‘ میں لکھا ہے کہ اسامہ بن لادن نے نواز شریف سے اس وقت ملاقات کی تھی جب انہوں نے بینظیر بھٹو کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پیش کی ہوئی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ اس ملاقات کے دوران اسامہ بن لادن نے نواز شریف کو بھٹو حکومت گرانے کے لیے مالی مدد کی پیشکش کی تھی۔

نواز شریف کی حکومت کے آخری دنوں کو یاد کیجیے کہ جب انہوں نے اپنی مخالفت میں ایک حرف بھی منہ سے نکالنے پر انہیں گھوڑے کی دم سے باندھ کر کھنچوانے کی ٹھانی ہوئی تھی۔ جہاں ہڑتال کی کال بھی قابل سزائے موت جرم ٹھرا تھا۔ یہ جو ان کی اپنی ہی پارٹی کے جاوید ہاشمی جرم بغاوت کی لغو تہمت میں سزا کاٹ رہے ہیں یہ بھی نواز شریف کے ’سنہری‘ دور میں، بقول شخصے ’چائے کی پیالی ختم ہونے سے بھی کم عرصے میں پارلیمان سے پاس کروائے ہوئے قوانین و آئین کا شاخسانہ ہے‘۔ بالکل ایسے جیسے بھٹو کی پاس کروائی ہوئی چوتھی ترمیم نے بھٹو کے پاؤں کی بیڑیاں کس کے رکہے ہوئی تھیں۔

لیکن اس کا کیا کیجیے کہ ۔ ۔ ۔
 لیکن اب اس کا کیا کیجیے کہ پاکستان میں فوجی جرنیلوں نے جہموریت کا جنازہ اتنی دھام دھوم سے نکالا ہے کہ یہ سیاستدان کتنے ہی برے کیوں نہ ہوں پاکستان میں جرنیل تانا شاہی کی نسبت کم ہی برے لگتے ہیں

بینظیر بھٹو نے جنرل پرویز مشرف کے ہاتھوں فوجی بغاوت کے ذریعے نواز شریف کی حکومت کے خاتمے کا خیر مقدم کیا تھا۔ آپ کو یاد ہوگا انہوں نے (بینظیر بھٹو نے) ضیاء الحق کے ہاتھوں محمد خان جونیجو کی حکومت کے خاتمے کا بھی خیر مقدم کیا تھا۔

اب جب پاکستان میں جہموریت کی بحالی کے نام پر بینظیر بھٹو اور نواز شریف آپس میں ملے تو انکی ٹیم میں ایف آئی اے ( فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی) کے ملک رحمان (اب ڈاکٹر اے آر ملک ) بھی شامل تہے۔ یہ وہی رحمان ملک ہیں جو بینظیر حکومت کے بریگیڈئر امتیاز بنے ہوئے تہے۔ مجہے کوئی عجب نھیں لگتا اگر نواز شریف کی طرف سے ان مذاکرات میں ان کے سابق آئی جی پولیس سندھ رانا مقبول بھی شامل ہوتے جو کراچی کے سول لائین تھانے میں آصف علی زرداری پر تشدد کے ایک ذمہ دار تہے۔

لیکن اب اس کا کیا کیجیے کہ پاکستان میں فوجی جرنیلوں نے جہموریت کا جنازہ اتنی دھام دھوم سے نکالا ہے کہ یہ سیاستدان کتنے ہی برے کیوں نہ ہوں پاکستان میں جرنیل تانا شاہی کی نسبت کم ہی برے لگتے ہیں۔

میرے ملک میں مارشل لاؤں اور نیم مارشل لاؤں کی مار کھائے ہوئے یار دوستوں نے کہا چلو پاکستان کے دو جلاوطن سابق وزرائے اعظم اور حزب اختلاف کے رہنما ایک چھت کے نیچے مل رہے ہیں تو بڑی بات ہے۔ اب دیکھیں ان دونوں میں سے فوج کی طرف سے سمجھوتے کا سگنل پہلے کسے ملتا ہے اور کون پہلے پیٹھ دکھا کر راج سنگھاسن کی راہ لیتا ہے۔

اگر ایسا ہوا تو بھی یہ کوئی نئی بات نہیں ہوگی، کیونکہ یہ تب بھی ہوا تھا جب بیگم کلثوم نواز اے آر ڈی کے پلیٹ فارم سے مشرف مخالف مظاہروں اور مارچوں کی قیادت کر رہی تھیں لیکن جب فوج کی طرف سے ان کے شوہر کی رہائی اور خاندان سمیت سعودی عرب جلاوطنی کا سندیسہ آیا تو اے آر ڈی کی قیادت کو اس کی ہوا تک لگنے نہیں دی گئی تھی!

نیپالنیپال اور پاکستان
’پاکستانیوں کے دل بھی ضرور دھڑکتے ہونگے‘
عید میلا النبی’وہ دن اور تھے‘
نشتر پارک دھماکے پر حسن مجتبیٰ کا کالم
الیکشنمثبت و مطلوبہ نتائج
’نیم شفاف،نیم منصفانہ، نیم غیرجانبدار الیکشن‘
اکبر بگٹی’بلوچ قربانی‘
گولی کا جواب گولی سے: حسن مجتبیٰ کا کالم
ہیرو اور اینٹی ہیرو
بھٹو میں منصور اور میکاولی ساتھ رہتے تھے
اسی بارے میں
’نو سال دیوانہ وار‘ پھرنے والا
29 November, 2005 | قلم اور کالم
’سنہ 65 کا جذبہ یا قوم کی توہین‘
22 November, 2005 | قلم اور کالم
جنوبی ایشیا میں زلزلے 25 کیوں آئے؟
11 October, 2005 | قلم اور کالم
’ فطرت کی دہشت گردی‘
02 September, 2005 | قلم اور کالم
’بش آن دا کاؤچ‘
26 August, 2005 | قلم اور کالم
انسانی تہذیب کے منہ پر تازیانہ
22 April, 2005 | قلم اور کالم
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد