past perfect tense کی اہمیت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انسان کی تمام زندگی ماضی، حال اور مستقبل کے تین زمانوں میں قید ہے اور افعال (verbs) کی ساری گرامر بھی انہی تین زمانوں سے عبارت ہے۔ ایک سروے کے مطابق پاک و ہند میں انگریزی گرامر کے طلباء سب سے زیادہ غلطیاں past perfect tense کے استعمال میں کرتے ہیں۔ آج کی نشست میں ہم اسی tense پر کچھ گفتگو کریں گے لیکن پہلے فعل حال جاری یعنی present continuous کے بارے میں ایک گزارش: جس طرح اردو میں ہم فعل حال جاری کو مستقبل کے لیے بھی استعمال کر لیتے ہیں اسی طرح انگریزی میں بھی present continuous کو مستقبل کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مثلاً اردو کے یہ جملے دیکھیئے: میں اگلے سال امریکہ جا رہا ہوں۔ ان تینوں جملوں میں اگر فعل کو دیکھا جائے تو وہ ’حال جاری‘ معلوم ہوتا ہے لیکن اصل میں تینوں جملے مستقبل کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔ بالکل یہی صورت حال انگریزی میں بھی ہے۔ مثال کے طور پر احمد اور روبینہ کا یہ مکالمہ دیکھیئے۔ Ahmed: Where are you going this evening اب آئیے اصل موضوع کی طرف یعنی past perfect tense یہ tense اس وقت استعمال کیا جاتا ہے جب ماضی میں کوئی کام کسی اور کام سے پہلے ہو چکا ہو۔ مثال کے طور پہ: we had finished the report and written another before the director arrived اس کا مطلب یہ ہوا کہ ڈائریکٹر کے آنے سے پہلے پہلے ہم نے دو رپورٹیں لکھی تھیں۔ جملے کا آخری حصہ ماضی مطلق (simple past) میں ہے جبکہ اس سے پہلے ہونے والے تمام کام past perfect میں ہیں۔ یہ tense اس وقت بھی استعمال ہوتا ہے جب ہم کسی کی کہی ہوئی بات کو آگے پہنچاتے ہیں (reported speech)۔ مثلاً یہ جملے دیکھیئے تاہم اگر عمل مکمل نہ ہوا ہو تو پھر past perfect tense لگانے کی ضرورت نہیں مثلاً چونکہ فعل کی یہ حالت (past perfect tense) انگریزی گرامر میں انتہائی اہم ہے اس لیے ہم آپ کی مشق کے لیے کافی تعداد میں جملے دے رہے ہیں۔ آپ کو ان جملوں میں ماضی (past tense) کی مناسب ترین شکل استعمال کرنی ہے۔ I told him I (see) that film -1 چونکہ یہ مشق خاصی مشکل ہے چنانچہ آپ کی آسانی کے لیے جوابات بھی درج کیے جا رہے ہیں۔ I told him I (had seen) that film -1 |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||