پُرانا محاورہ نیا استعمال | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اُردو میں گولی چبانے سے مُراد کوئی چوسنے والی میٹھی گولی ہو سکتی ہے لیکن انگریزی محاورے میں یہ اصل گولی ہے۔ بندوق اور پستول والی گولی۔ To bite the bullet یہ محاورہ تو خاصا پرانا ہے لیکن امریکی صدر فورڈ کے زمانے میں اسے ایک نئی زندگی اُس وقت عطا ہوئی جب روز افزوں مہنگائی کا مقابلہ کرنے اور اقتصادی بحران سے نکلنے کے موضوع پر صدر نے ٹیلی وژن پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افراطِ زر کو روکنے کے لئیے ملک کے ہر باشندے کو قربانی دینی ہوگی: اس سے پہلے1968 میں صدر نکسن نے بھی کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے کچھ اسی طرح کی نصیحت کی تھی۔ صدر نے انکم ٹیکس میں دس فیصد اضافے کی اپنی تجویز منظور کرانے کے لئے اراکینِ کانگریس سے کہا تھا: چلیئے یہ تو واضح ہو گیا کہ بندوق کی گولی چبانے سے مراد کیا ہے لیکن یہ محاورہ بنا کسطرح؟ یعنی کارتوس کو چبانے سے مشکل کی گھڑی کیسے ٹل سکتی ہے؟ اس کے لئے ہمیں ذرا ماضی میں جانا پڑے گا۔
پچھلی صدیوں میں جب درد مٹانے کی دوائیں ایجاد نہیں ہوئی تھیں اور بے ہوش کرنے کے ٹیکے بھی نہیں ہوا کرتے تھے تو میدانِ جنگ میں زخمی سپاہیوں کا آپریشن کرتے وقت اُن سے کہا جاتا تھا کہ منہ میں کوئی سخت چیز لے کر اسے زور سے کاٹیں تاکہ زخم کی تکلیف کا احساس کم ہوجائے۔ سپاہیوں کے پاس سخت ترین چیز بندوق کی گولی ہی ہوتی تھی جسے منہ میں ڈال کر کاٹا جا سکتا تھا چنانچہ وہ زخم پر ہونے والی سرجری سے توجہ ہٹانے کے لئے گولی منہ میں ڈال کر زور سے کاٹتے اور اس دوران سرجن اُن کے زخم پر اپنا کام مکمل کر لیتا۔ آج ہمیں درد مٹانے کی زود اثر دوائیں میسّر ہیں۔ جِسم کو مقامی طور پر ُسنّ کرنے یا دماغی عمل کو عارضی طور پر معطل کرکے درد کا احساس ختم کرنے کے انجکشن بھی موجود ہیں چنانچہ آج کے سپاہی کو میدانِ جنگ میں ہنگامی سرجری کے دوران گولی چبانے کی ضرورت نہیں پڑتی لیکن جو بات عرصہ دراز تک کسی زبان کا حصّہ بنی رہے اسے آسانی سے زبان بدر نہیں کیا جاسکتا۔ بُلیٹ چبانے کا رواج عملاً بھلے ختم ہوگیا ہو محاورے میں جوں کا توں موجود ہے۔ آخر میں اس محاورے کے استعمال کی ایک تازہ مثال بھی دیکھ لیجئے: If they want to cut the budget deficit, they are going to have to bite the bullet and find new sources of revenue. | اسی بارے میں پُرانی ڈِ کشنری، نیا ایڈیشن05 December, 2005 | Learning English BOGUS کا لفظ کہاں سے آیا ہے؟09 December, 2005 | Learning English Verbals کا استعمال26 December, 2005 | Learning English حروفِ عطف کا استعمال06 January, 2006 | Learning English 2005 کے نئے انگریزی الفاظ11 January, 2006 | Learning English ڈاکٹر فیلن کی ڈکشنری24 January, 2006 | Learning English فیلن کی ڈ کشنری (آخری قسط)20 February, 2006 | Learning English | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||